سدھارتھ نگر ضلع میں ٹھنڈ سے پچھلے 24 گھنٹہ کے دوران دو افراد کی موت

سدھارتھ نگر۔ اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں پچھلے 24 گھنٹہ کے دوران سردی سے دو لوگ ٹھٹھر کر مرگئے۔

Dec 12, 2016 07:40 PM IST | Updated on: Dec 12, 2016 07:40 PM IST
سدھارتھ نگر ضلع میں ٹھنڈ سے  پچھلے 24 گھنٹہ کے دوران  دو افراد کی موت

نوگڑھ ریلوے اسٹیشن

سدھارتھ نگر۔ اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں پچھلے 24 گھنٹہ کے دوران سردی سے دو لوگ ٹھٹھر کر مرگئے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ اٹاوہ تحصیل کے وسپو ہر قصبہ میں رہنے والے ٹیمپو ڈرائیور رشید (35) کی کل رات ٹھنڈ لگنے سے موت ہوگئی۔ جبکہ نو گڑھ تحصیل کے دولہا سبھاوتی گاؤں کے 40 سالہ نند لال کی کھیت میں کام کرنے کے دوران ٹھنڈ لگنے سے موت ہوگئی۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع میں اب تک سردی کی وجہ سے چار افراد کی جان جاچکی ہے۔

Loading...

Loading...