شرپسندوں کے حوصلے بلند: مسلم نوجوان کی زبردستی کٹوا دی داڑھی، سیلون ملازم کو بھی پیٹا

ظفر الدین نے الزام لگایا ہے کہ نائی کی دکان پر دو نوجوان اس کی داڑھی پر کمنٹ کرنے لگے اور اسے داڑھی کٹوانے کے لئے کہنے لگے۔

Aug 02, 2018 11:39 AM IST | Updated on: Aug 02, 2018 12:54 PM IST
شرپسندوں کے حوصلے بلند: مسلم نوجوان کی زبردستی کٹوا دی داڑھی، سیلون ملازم کو بھی پیٹا

نائی نے جب داڑھی کاٹنے سے انکار کردیا تو دونوں لڑکوں نے اس کی پٹائی کر دی۔

گروگرام میں ایک مسلم نوجوان کے کچھ نوجوانوں کی طرف سے زبردستی داڑھی کاٹنے اور مارپیٹ کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ مسلم نوجوان سیلون میں بال کٹوانے گیا تھا جہاں دو نوجوان پہلے سے موجود تھے۔ دونوں نوجوان اسے داڑھی کٹوانے کو کہنے لگے۔ جب اس نے منع کیا تو وہ سیلون ملازم کو زبردستی اس کی داڑھی کاٹنے کے لئے کہنے لگے۔ سیلون ملازم نے بھی اس کی داڑھی کاٹنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ان نوجوانوں نے نائی اور مسلم نوجوان کو بری طرح مارا پیٹا اور نوجوان کو سیٹ پر باندھ کر نائی سے زبردستی اس کی داڑھی کٹوا دی۔ متاثرہ نوجوان میوات کے گاؤں بادلی کا رہنے والا ہے۔

ظفر الدین نے الزام لگایا ہے کہ وہ نائی کی دکان پر بال کٹوانے گیا تھا۔ دو نوجوان اس کی داڑھی پر کمنٹ کرنے لگے اور اسے داڑھی کٹوانے کے لئے کہنے لگے۔ جب اس نے داڑھی کٹوانے سے انکار کر دیا تو دونوں نوجوانوں نے زبردستی اسے کرسی پر بٹھا دیا اور باندھ دیا۔

Loading...

اس کے بعد دونوں نوجوانوں نے نائی سے اس کی داڑھی کاٹنے کو کہا۔ نائی نے جب داڑھی کاٹنے سے انکار کردیا تو دونوں لڑکوں نے اس کی پٹائی کر دی۔ اس کے بعد اس کی داڑھی کاٹ دی۔

Loading...