ایکسکلوزیو: مودی حکومت اب تک پورے نہیں کر پائی اپنے 250 وعدے

سی این بی سی - آواز کو ملی ایکسکلوزیو معلومات کے مطابق، پچھلے 5 بجٹ میں حکومت نے جتنے اعلانات کئے ان میں سے 40 فیصدی ابھی تک نافذ نہیں ہو پائے ہیں

Jan 17, 2019 01:06 PM IST | Updated on: Jan 17, 2019 01:06 PM IST
ایکسکلوزیو: مودی حکومت اب تک پورے نہیں کر پائی اپنے 250 وعدے

وزیراعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

حکومت بھلے ہی اپنے آخری بجٹ کی تیاری میں جٹ گئی ہو لیکن سی این بی سی - آواز کو ملی ایکسکلوزیو معلومات کے مطابق، پچھلے 5 بجٹ میں حکومت نے جتنے اعلانات کئے ان میں سے 40 فیصدی ابھی تک نافذ نہیں ہو پائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، بجٹ پر جائزہ میٹنگ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے۔ پچھلے 5 بجٹ میں تقریبا 600 اعلانات ہوئے ہیں، جن اعلانات پر عمل ہوا ان کی تعداد تقریبا 350 ہے۔

Loading...

ذرائع کے مطابق، تقریبا 250 اعلانات اب تک زمین پر نہیں اتر پائے ہیں۔ تقریبا 175 اعلانات پر قدم تو اٹھائے گئے، لیکن عمل نہیں ہوا۔ تقریبا 10 اعلانات پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ لیبر اصلاحات سے منسلک دو اعلانات پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ پبلک پورٹ کی تجدیدکاری کا بل پارلیمنٹ میں زیر التوا ہے۔

لکشمن رائے کی رپورٹ

لکشمن رائے سی این بی سی۔ آواز کے پالیٹیکل۔ اکنامک ایڈیٹر ہیں۔

Loading...