غریبوں کو ہر مہینے تنخواہ کی ضمانت! بجٹ میں مودی حکومت کر سکتی ہے اعلان

حکومت کے اوپر غریبوں کو ہر مہینہ تنخواہ کی ضمانت کا اعلان کرنے کا دباو بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یکم فروری کو پیش ہونے والے بجٹ میں حکومت اس کا اعلان بھی کر سکتی ہے

Jan 30, 2019 12:24 PM IST | Updated on: Jan 30, 2019 12:26 PM IST
غریبوں کو ہر مہینے تنخواہ کی ضمانت! بجٹ میں مودی حکومت کر سکتی ہے اعلان

وزیراعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

حکومت کے اوپر غریبوں کو ہر مہینہ تنخواہ کی ضمانت کا اعلان کرنے کا دباو بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یکم فروری کو پیش ہونے والے بجٹ میں حکومت اس کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔ خاص طور پر راہل گاندھی کے اعلان کے بعد مرکزی حکومت پر آخری وقت میں اسے بجٹ میں شامل کرنے کا دباو بڑھ گیا ہے۔ اگر حکومت اس کا اعلان کرتی ہے تو یہ کئی ساری شرطوں کے ساتھ قسطوں میں نافذ کی جا سکتی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ لوک سبھا انتخابات کو لے کر سیاسی وعدوں کا دور زور وشور سے جاری ہے۔ قرض معافی کارڈ کے بعد راہل گاندھی نے سبھی غریبوں کو کم ازکم آمدنی ضمانت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اگر لوک سبھا الیکشن کے بعد مرکز میں کانگریس کی حکومت بنی تو سبھی غریبوں کے لئے کم ازکم آمدنی کا انتظام کیا جائے گا۔

Loading...

راہل گاندھی کے اس اعلان کے بعد اب مودی حکومت پر غریبوں کو ہر ماہ تنخواہ کی ضمانت کا اعلان کرنے کا دباو بڑھ گیا ہے۔

Loading...