گزشتہ 4 سال سے الگ ہے اس بار کا بجٹ، جانیں عبوری بجٹ کے بارے میں سب کچھ

ان دنوں جب بھی بجٹ کی بات ہوتی ہے، ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ عبوری بجٹ کیا ہوتا ہے اور کیا حکومت عبوری بجٹ میں کوئی بڑا اعلان کر سکتی ہے؟

Jan 16, 2019 12:20 PM IST | Updated on: Jan 16, 2019 12:20 PM IST
گزشتہ 4 سال سے الگ ہے اس بار کا بجٹ، جانیں عبوری بجٹ کے بارے میں سب کچھ

یہ بجٹ عبوری بجٹ اس لئے ہو گا کیونکہ حکومت کو دو مہینے بعد انتخابات میں جانا ہے

ان دنوں جب بھی بجٹ کی بات ہوتی ہے، ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ عبوری بجٹ کیا ہوتا ہے اور کیا حکومت عبوری بجٹ میں کوئی بڑا اعلان کر سکتی ہے؟ انہی سوالات کا جواب دے رہی ہے ہماری یہ خاص رپورٹ۔

کن حالات میں پیش ہوتے ہیں عبوری بجٹ

Loading...

یکم فروری کو وزیر خزانہ ارون جیٹلی عبوری بجٹ پیش کرنے والے ہیں۔ عبوری بجٹ دو حالات میں پیش کیا جاتا ہے۔ ایک یا تو حکومت کے پاس مکمل بجٹ پیش کرنے کا وقت نہیں ہو یا پھر فورا لوک سبھا الیکشن ہونے والا ہو۔

یہ بجٹ عبوری بجٹ اس لئے ہو گا کیونکہ حکومت کو دو مہینے بعد انتخابات میں جانا ہے۔ دونوں ہی صورت حال میں حکومت نئے کاروباری سال کے بچے ہوئے مہینے کے لئے خرچ کی اجازت پارلیمنٹ سے لیتی ہے۔

مثال کے طور پر، 2018-19 کا بجٹ جسے حکومت نے پیش کیا تھا اس کے ذریعہ صرف 31 مارچ 2019 تک ہونے والے اخراجات کی اجازت لی گئی تھی۔ چونکہ انتخابات اپریل - مئی میں ہونے ہیں اور نئی حکومت کے بننے اور نیا بجٹ پیش ہوتے ہوتے جولائی آ جائے گا تو اپریل سے جولائی یعنی 4 ماہ میں جو اخراجات ہونے ہیں اس کی اجازت اس بار کے عبوری بجٹ سے لی جائے گی۔ یہ 15 واں عبوری بجٹ ہوگا۔

ان دو وزرائے خزانہ نے کیا تھا اعلان

وزیر خزانہ ارون جیٹلی جس روایت کی بات کر رہے ہیں اس میں دونوں ہی باتیں ہیں۔ روایت رہی ہے کہ عبوری بجٹ میں کوئی بڑا اعلان نہیں کیا جائے۔ پھر بھی وقت وقت پر کئی وزرائے خزانہ نے وقت کی ضرورت کا حوالہ دے کر عبوری بجٹ میں بھی بڑے اعلانات کئے ہیں۔

پچھلی حکومت میں جب وزیر خزانہ پی چدمبرم نے 2014-15 کا عبوری بجٹ پیش کیا تھا تو ایکسائز ڈیوٹی میں بڑی کٹوتی کی تھی۔ 2004-5 میں عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے جسونت سنگھ نے ڈائرکٹ ٹیکس میں تبدیلی کا اعلان ضرور کیا تھا لیکن فائنانس بل میں تبدیلی نہیں کی تھی۔ یہاں ایک بات جان لینا ضروری ہے کہ کوئی قانون حکومت کو عبوری بجٹ میں بڑا اعلان کرنے سے نہیں روکتا ہے۔

Loading...