الٰہ آباد : کنبھ میلے کے راستے میں توسیع کے لئے مسلمانوں نے منہدم کیا مسجد کا ایک حصہ

یوپی کے الہ آباد میں لگنے والے کنبھ میلے کی تیاریوں میں مسلم گروپ کے لو گ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

Jul 04, 2018 10:10 AM IST | Updated on: Jul 04, 2018 12:47 PM IST
الٰہ آباد : کنبھ میلے کے راستے میں توسیع  کے لئے مسلمانوں نے منہدم کیا مسجد کا ایک حصہ

کنبھ میلے کے لئے مسلموں نے مسجد کا ایک حصہ کیا منہدم۔

یوپی کے الہ آباد میں لگنے والے کنبھ میلے کی تیاریوں میں مسلمان  بھی بڑھ چڑھ کر حصہ  لے رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں راستہ چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی ایک مسجد کے کچھ حصوں کو مسلمانوں نے منہدم کردیا۔ در اصل اگلے سال لگنے والے کنبھ میلے کیلئے پرانے شہر میں تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ میلے میں لاکھوں کی تعداد میں پہنچنے والے عقیدت مندوں کیلئے راستوں کو  چوڑا کیا جا رہا ہے۔ لیکن مسجد کے ایک حصہ کی وجہ سے تعمیراتی کام میں رخنہ پڑ رہا تھا ، جس کے بعد علاقہ کے مسلمان  خود آگے آئے اور مسجد کے اس حصے کو منہدم کر دیا۔

ایک مقامی شخص نے بتایا کہ "ہم نے یہ خود اپنی مرضی سے کیا ہے ۔ مسجد کا یہ حصہ سرکاری زمین پر بنا ہوا تھا ، اسی وجہ سے اسے منہدم کر دیا گیا ۔ کنبھ میلے سے پہلے حکومت راستے میں توسیع کر رہی ہے اور ہم بھی اس میں ساتھ دے رہے ہیں"۔

غور طلب ہے کہ کنبھ میں شاہی اسنان کی شروعات 15 جنوری سے ہوگی ۔ پریاگ کے سنگم  پر لگنے والے اس میلے میں لاکھوں کی تعداد میں ملک و بیرون ممالک سے عقیدت مند  پہنچتے ہیں۔

Loading...

Loading...