بیٹیوں پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی معاملہ: اعظم خان کے خلاف امر سنگھ نے لکھنؤ میں درج کرائی ایف آئی آر

سماجوادی پارٹی کے سابق لیڈر اور راجیہ سبھا رکن امر سنگھنے بدھ کو سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے خلاف مبینہ طور پر ان کی بیٹیوں پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دینے کو لیکر پولیس میں شکایت دی۔

Oct 18, 2018 08:46 AM IST | Updated on: Oct 18, 2018 08:46 AM IST
بیٹیوں پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی معاملہ: اعظم خان کے خلاف امر سنگھ نے لکھنؤ میں درج کرائی ایف آئی آر

امر سنگھ : فائل فوٹو

سماجوادی پارٹی کے سابق لیڈر اور راجیہ سبھا رکن امر سنگھنے بدھ کو سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے خلاف مبینہ طور پر ان کی بیٹیوں پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دینے کو لیکر پولیس میں شکایت دی۔ جس کے بعد پولیس نے خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ گومتی نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

سنگھ نے صحافیوں کو بتایا ، " میں نے اپنی بیٹیوں پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دینے کے معاملے میں اعظم خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے گومتی نگر پولیس تھانہ میں شکایت کی تھی " ۔ سنگھ نے دعوی کیا کہ سماجوادی پارٹی (ایس پی ) لیڈر نے ایک ٹی وی چینل کو دئے انٹرویو میں ان پر اور ان کی 17 سالہ جرواں بیٹیوں کو دھمکی دی تھی۔

Loading...

امر سنگھ 30 اگست کو رامپور گئے تھے اور اعظم خان سے کہا تھا کہ ان کی قربانی لے لیں لیکن ان کی بیٹیوں کو چھوڑ دیں۔ پولیس نے یوپی کے سابق وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

Loading...