وزیراعلیٰ یوگی نے کہا "ہمیں رام مندرتعمیرکی تیاریاں شروع کرنی چاہئے"۔

موہن بھاگوت کے بعد شیو سینا اوراب اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے رام مندرسے متعلق بیان دے کرسیاسی آگ لگادی ہے۔

Oct 19, 2018 08:54 PM IST | Updated on: Oct 19, 2018 08:54 PM IST
وزیراعلیٰ یوگی نے کہا

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام سے رام مندر تعمیر کی تیاریاں شروع کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے ایک پروگرام میں بولتے ہوئے کہا کہ ہمیں رام مندر کی تیاریاں کرنی شروع کرنی چاہئے۔

آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان ایک بارپھر سے رام مندر پرسیاسی بحث کی شروعات ہوچکی ہے۔ جمعرات کو وجے دشمی پرآرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے رام مندر کا راگ چھیڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت رام مندر کی تعمیر کے لئے قانون بنائے۔

Loading...

آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی بیان بازی کے بعد سیاسی صورتحال میں گرماہٹ آگئی ہے۔ کیونکہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات اورپھرلوک سبھا الیکشن 2019 سے قبل اس طرح کا ماحول بننے سے لوگوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ بہرحال وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کے بعد معاملے میں مزید گرماہٹ آجائے گی۔

جمعرات کو ہی ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی حکومت رام مندر کی تعمیر نہیں کرارہی ہے تو ہم رام مندر کی تعمیرکرائیں گے۔

شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا "رام مندر بناو، نہیں تو ہم مندربنائٰں گے۔ یہ ایک پاک کام ہے، اگرآپ مندر نہیں بناسکتے تو آپ کے (بی جے پی) ڈی این اے میں کچھ گڑبڑ ہے"۔ ٹھاکرے نے کہا کہ "شیو سینا ایسے نہیں سمجھاتی، کان کے نیچے بجاکرسمجھاتی ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:          رام مندر کی تعمیر کے لئے بننا چاہئے قانون: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت

یہ بھی پڑھیں:    رام مندرپرمرکزی حکومت کے لئے قانون بنانا کیا ممکن ہے؟ کیا کہتے ہیں مسلم وکلا

یہ بھی پڑھیں:           رام مندر کی جلد تعمیر سے ہندو- مسلم اتحاد مضبوط ہوگا: موہن بھاگوت

 

Loading...