دیوریا سیکس ریکٹ معاملہ: یوگی نے ضلع مجسٹریٹ اورڈی پی او پرکی کارروائی

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی نے دیوریا کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں واقع گرلزشیلٹر ہاوس سیکس ریکٹ معاملہ میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ اور ڈی پی او کوہٹا دیا ہے۔

Aug 06, 2018 05:32 PM IST | Updated on: Aug 06, 2018 05:33 PM IST
دیوریا سیکس ریکٹ معاملہ: یوگی نے ضلع مجسٹریٹ اورڈی پی او پرکی کارروائی

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

لکھنو: اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دیوریا کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں واقع گرلز شیلٹر ہاوس سیکس ریکٹ معاملہ میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سجیت کمارکو ہٹا دیا ہے۔ ساتھ ہی ڈی پی او کو بھی ہٹانے کا فرمان جاری کیا ہے۔

وزیراعلی نے اطفال کی فلاح و بہبود کی ریاستی وزیر ریتا بہوگنا جوشی، ریاست کے چیف سکریٹری داخلہ اروند کمار، چیف سکریٹری (خواتین فلاح و بہود) رینوکارکماراور پولیس انسپکٹر جنرل او پی سنگھ کو دیوریا کے حکام کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

سرکاری ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ وزیراعلی نے چیف سکریٹری (خواتین فلاح وبہود) رینوکا کمارکو معاملہ کی تفتیش کرنے اور شام تک رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی ہے۔ حکام لکھنو سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دیوریا پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی نے ضلع مجسٹریٹ کے علاوہ ڈی پی او پربھات کمار کو بھی ہٹا دیا ہے ۔ وزیراعلی نے کچھ دنوں پہلے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو بچوں اور خواتین شیلٹر ہاوس کا وسیع معائنہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ نے یہاں کا معائنہ نہیں کیا تھا۔

Loading...

Loading...