یوگی نے اکھلیش کا موازنہ اورنگ زیب سے کرتے ہوئے کہا "وہ بھی اپنے باپ کا نہیں ہوا"۔

یوپی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جواپنے والد اورچچا کا نہیں ہوا، آپ سب کوخود سے جوڑنے کی بات کررہا ہے۔

Sep 08, 2018 10:55 AM IST | Updated on: Sep 08, 2018 10:55 AM IST
یوگی نے اکھلیش کا موازنہ اورنگ زیب سے کرتے ہوئے کہا

یوگی آدتیہ ناتھ اور اکھلیش یادو: فائل فوٹو

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو پر حملہ کرتے ہوئے ان کا موازنہ مغل بادشاہ اورنگ زیب سے کیا، جس نے اپنے والد اورچچا کو قید کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ "جواپنے والد اورچچا کا نہیں ہوا، آپ سب کو خود سے جوڑنے کی بات کررہا ہے... تاریخ کا ایک حصہ ہے، جس نے اپنے والد کو جیل میں ڈال دیا تھا... یہی وجہ ہے کہ کوئی مسلمان اپنے بیٹے کا نام اورنگ زیب نہیں رکھتا... مجھے لگتا ہے کہ سماجوادی کے ساتھ کچھ ایسی ہی بات منسلک ہے۔

Loading...

نشاد سمیلن کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب سماجوادی پارٹی کے اندرخاندانی اختلاف ایک بارپھرکھل کرسامنے آگیا ہے۔ غیرمطمئن چچا شیوپال سنگھ یادو نے "سماجوادی سیکولرمورچہ" بنا لیا ہے۔ انہوں نے 2019 میں ریاست کی سبھی 80 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  یوگی کے وزیر نے کہا "پاکستان آرمی چیف سے گلے مل کرنوجوت سنگھ سدھو نے بھائی چارہ کی مثال پیش کی"۔

شیو پال نے کہا ہے کہ وہ الگ تھلگ پڑے سبھی لیڈروں اورکارکنان کو متحد کریں گے۔ شیوپال نے سماجوادی قیادت پرالزام لگایا کہ وہ انہیں ڈیڑھ سال سے نظراندازکررہا تھا۔ شیو پال نے اکھلیش یادو اورپارٹی قیادت پرالزام لگایا کہ وہ سماجوادی کے بانی ملائم سنگھ یادو کو مناسب عزت نہیں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    بی جے پی کا کنٹرول آر ایس ایس کے ہاتھوں میں : اکھلیش یادو

 

 

Loading...