میں نے اکھیلیش کے لئے کیا نہیں کیا، جو باپ کا نہیں اس کا کیا بھروسہ: شیوپال یادو

سماجوادی پارٹی سے الگ ہوچکے شیو پال یادو نے فیروز آباد سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے

Jan 26, 2019 10:00 PM IST | Updated on: Jan 26, 2019 11:10 PM IST
میں نے اکھیلیش کے لئے کیا نہیں کیا، جو باپ کا نہیں اس کا کیا بھروسہ: شیوپال یادو

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیوپال یادو: فائل فوٹو۔

سماجوادی پارٹی سے الگ ہوچکے شیو پال یادو نے فیروز آباد سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ شیوپال چوبیا علاقہ کے نگلا منج میں کارکنان کر خطاب کر رہے تھے۔

شیوپال نے اکھیلیش  اور مایاوتی پر بھی حملہ کیا۔ شیوپال نے کہا کہ مایاوتی کو کبھی میں نے اور نیتا جی نے اپنی بہن نہیں بنایا تو وہ اکھیلیش کی بوا کیسے ہوئیں۔ شیوپال نے اکھیلیش کو ببوا بتاتے ہوئے کہا کہ اس ببوا نے تو اپنے باپ کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ تو وہیں بوا (مایاوتی ) نے کبھی جسے بھائی بنایا تھا اس بی جے پی کو دھوکہ دیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ، ’’ میں نے اکھیلیش کے لئے  کیا- کیا نہیں کیا؟ جس نے باپ کو نہیں سمجھا، چاچا کو چاچا نہیں سمجھا اس پر کیسے بھروسہ کیا جائے‘‘۔

Loading...

اس دروان شیوپال نے اپنی الگ پارٹی بنانے کی وجہ بھی بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اکھیلیش نے میرے ساتھ جو سلوک کیا اس وجہ سے میں نے الگ پارٹی بنائی ہے۔

وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادونے شیوپال کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ کوئی کہیں سے الیکشن لڑے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ جمہوریت میں ہر شخص کو الیکشن لڑنے کا پورا حق ہے‘‘۔

Loading...