یوپی کے اس ضلع میں لگتی ہے بھوتوں کی عدالت، پھانسی تک کی دی جاتی ہے سزا

کیا آپ نے کبھی بھوتوں کی عدالت کے بارے میں سنا ہے۔ چونکئے مت، یہ سچ ہے، یوپی کے فرخ آباد میں بھوتوں کی عدالت سجتی ہے۔

Jul 25, 2018 03:21 PM IST | Updated on: Jul 25, 2018 03:34 PM IST
یوپی کے اس ضلع میں لگتی ہے بھوتوں کی عدالت، پھانسی تک کی دی جاتی ہے سزا

سلطان شاہ کے دربار میں سجتی ہے بھوتوں کی عدالت

ویسے تو ملک میں عدالتیں انسانوں کو انصاف دلانے کیلئے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی  بھوتوں کی عدالت کے بارے میں سنا ہے۔ چونکئے مت، یہ سچ ہے، یوپی کے فرخ آباد میں بھوتوں کی عدالت سجتی ہے۔ جہاں با قاعدہ ان کی پیشی ہوتی ہے اور سماعت کے بعد سزا مقرر کی جاتی ہے۔ بھوتوں کے جرم کے حساب سے انہیں سزا دی جاتی ہے۔ سزا میں پھانسی کا بھی التزام ہے۔عدالت احاطے میں ہی پھانسی کیلئےلوہے کے کھمبے بھی لگے ہیں۔ہم بات کر رہے ہیں فرخ آباد میں واقع سلطان شاہ کے دربار کی۔ بھوتوں کی یہ عدالت یہیں پر لگتی ہے۔

فرخ آباد ریلوے لوکو میں واقع سلطان شاہ کے دربار  میں ذہنی و دماغی طور سے پریشان لوگ آتے ہیں۔ متاثرین کے اہل خانہ کو یقین ہے کہ ان کے اوپر بھوت یا کسی اوپر ہوا کا سایہ ہے ۔کہا جاتا ہے کہ جمعہ کی رات یہاں قوالی منعقد کی جاتی ہے۔ جسے سنتے ہی بھوت سے متاثر لوگ حرکتیں شروع کر دیتے ہیں۔ بھوت کے مریض سر پٹخ۔ پٹخ کر اپنی غلطی مانتے ہیں،یہ جب مریضوں کا علاج ہوتا ہے تب شروعات میں وہ عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں۔لوگوں کا یقین ہے کہ بھوت۔پریت کے اثر سے یہ مریض ایسی حرکتیں کرنے لگتے ہیں جنہیں سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔

Loading...

بابا کے دربار میں بھوتوں کو ان کے جرم کے مطابق سزا سنائی جاتی ہے۔ کچھ معاملوں میں بھوتوں کو پھانسی تک کی سزا دی جاتی ہے ۔دربار میں پھانسی کو پورا کرنے کیلئے لوہے کا کھمبا لگا ہے۔ جس پر پھانسی کی رسم کو ادا کیا جاتا ہے۔

درگاہ کی دیکھ بھال کرنے والے راجا بھائی کی مانیں تو تمام اوپری ہواؤں سے پریشان لوگ یہاں آتے ہیں۔ متاثرین بابا کی عدالت میں پیشی پر پہنچ کر خود قبول کرتے ہیں کہ وہ کس اثر سے پریشان ہیں۔ لوگوں کا دعوی ہے کہ وہ یہاں زنجیروں میں باندھ کر لائے گئے تھے اور اب مرض سے آزاد ہیں۔ لوگ یہاں رہ کر اپنے مریضوں کا علاج کراتے ہیں۔ یہاں رکنے والوں کے رہنے ٹھہرنے کا انتظام درگاہ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

 

Loading...