یو پی مدرسہ بورڈ کے نئے تعطیل کلینڈر پر مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن اور مدرسہ منتظمین نے کیا شدید اعتراض

مدرسہ بورڈ کے اس تعطیل کلینڈر پر میرٹھ میں مدرسہ منتظمین اور مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن نے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ اور حکومت سے اپنا اعتراض درج کرایا ہے ۔

Jan 04, 2018 07:27 PM IST | Updated on: Jan 04, 2018 07:27 PM IST
یو پی مدرسہ بورڈ کے نئے تعطیل کلینڈر پر مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن اور مدرسہ منتظمین نے کیا شدید اعتراض

میرٹھ : اتر پردیش میں 16 ہزار سے زیادہ مدارس کے لئے سال نو سے نیا تعطیل کلینڈر جاری کر دیا گیا ہے ۔ تعطیل کلینڈر کے مطابق جہاں مدارس میں اب دسہرا، دیوالی، رکشہ بندھن، بدھ پورنما اور مہاویر جینتی کے موقع پر چھٹیاں دی گئی ہیں وہیں مدرسین اور ملازمین کو حاصل ہونے والی سال کی دس خاص چھٹیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

مدرسہ بورڈ کے اس تعطیل کلینڈر پر میرٹھ میں مدرسہ منتظمین اور مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن نے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ اور حکومت سے اپنا اعتراض درج کرایا ہے ۔

میرٹھ میں مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ذمہ داران اور مدرسہ عربیہ کے منتظمین نے بورڈ کے اس نئے فرمان کو غیر ضروری قرار دیا ہے ۔ مدرسہ ملازمین کے مطابق غیر مذہب کے تہواروں کی چھٹیوں کو شامل کرنے اور دس خاص چھٹیوں کو ختم کیے جانے کا مقصد موجودہ حکومت کا اثر یا خوشنودگی حاصل کرنا نظر آتا ہے۔

Loading...

unnamedunnamed (1)

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com