اب یوگی کابینہ کے وزیر محسن رضا نے کہا : مسلم پرسنل لا بورڈ کر رہا ہے غیر آئینی کام ، ظفریاب جیلانی نے دیا یہ جواب

شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کے بعد اب حکومت اتر پردیش کے وزیر محسن رضا بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

Jul 16, 2018 10:01 PM IST | Updated on: Jul 16, 2018 10:33 PM IST
اب یوگی کابینہ کے وزیر محسن رضا نے کہا : مسلم پرسنل لا بورڈ کر رہا ہے غیر آئینی کام ، ظفریاب جیلانی نے دیا یہ جواب

لکھنو : شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کے بعد اب حکومت اتر پردیش کے وزیر محسن رضا بھی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مخالفت میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ محسن رضا کا کہنا ہے کہ بورڈ صرف ایک این جی او ہے اور غیر آئینی کام کر رہاہے۔ محسن رضا کے مطابق بورڈ مسلم خواتین کے حقوق سلب کرنے کے ساتھ ساتھ آئین ودستور کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔

محسن رضا نے مسلم پرسنل لا بورڈ پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بورڈ ایک این جی او ہے اور  ایک سماجی تنظیم سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ بورڈ پر قانونی کارروائی ہونی چاہئے ۔

محسن رضا کے اس بیان پر مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ظفریاب جیلانی کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور فرقہ پرست جماعتوں کے اشارے پر کام کرنے اور بیان جاری کرنے والے لوگوں کو نہ بورڈ کی کارگزاریوں کا علم ہے اور نہ آئین ودستور کی صحیح معلومات ہے۔

Loading...

Loading...