یو پی : مظفر نگر سڑک حادثے میں پانچ کی موت ، چار زخمی

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں دوسڑک حادثوں میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

Oct 27, 2018 07:00 PM IST | Updated on: Oct 27, 2018 07:01 PM IST
یو پی : مظفر نگر سڑک حادثے میں پانچ کی موت ، چار زخمی

علامتی تصویر

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں دوسڑک حادثوں میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ دہلی دہرہ دون شاہراہ پر مانسورپور گاوں کے نزدیک جمعہ کی رات ایک کار کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔

اس حادثے میں ایک خاتون سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔

ایک دوسرے حادثے میں ضلع کے تیتاوی گاؤں میں ڈھلرا بس اسٹینڈ کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Loading...

مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

Loading...