یوپی اے ٹی ایس نے دیوبند سے جیش محمد کے مشتبہ سمیت 12 کو لیا حراست میں، 2 کشمیر،5 اڈیشہ کے: ذرائع

پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ اندیشوں کو لیکر سر گرم ہوئی ایجنسیاں مشتبہ پر سخت نظر رکھ رہی ہیں وہیں پولیس بھی احتیاط برت رہی ہے۔

Feb 22, 2019 01:17 PM IST | Updated on: Feb 22, 2019 01:25 PM IST
یوپی اے ٹی ایس نے دیوبند سے جیش محمد کے مشتبہ سمیت 12 کو لیا حراست میں، 2 کشمیر،5 اڈیشہ کے: ذرائع

علامتی تصویر

یوپی اے ٹی ایس نے کچھ مشتبہ پکڑے ہیں ۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق ان لوگوں کو دیبند کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل سے پکڑاگیا ہے۔ ان سبھی کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ جاری ہے۔ مشتبہ کے پاس سے ملے سامان کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ سبھی جموں۔کشمیر اور اڈیشہ کے طلبا بتائے جارہے ہیں۔ ذرائع اس کا نا م  شہنواز بتا رہے ہیں جو کشمیر کا رہنے والا ہے۔ حالانکہ اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ملی جانکاری کے مطابق ایک دکاندار سمیت تقریبا 10 سے 12 طلبا کو حراست میں لیاگیا ہے۔ 2 کشمیری اسٹوڈینٹ ، 5 اڈیشہ اور دیگر الگ۔الگ مقامات کے طلبا سکو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیاگیا ہے۔ یہ چھاپہ ماری دیررات قریب 2 بجے کی گئی ہے۔ محلہ خانقاہ کے نزدیک ناز منزل کا معاملہ ہے۔ معاملے کو لیکر اعلی افسران کچھ بھی بتانے کو تیار نہیں ہیں۔ آئی جی اے ٹی ایس اسیم ارون معاملے کی جانچ کو لیکر خود کیمپ کر رہے ہیں

Loading...

بتادیں کہ پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ اندیشوں کو لیکر سر گرم ہوئی ایجنسیاں مشتبہ پر سخت نظر رکھ رہی ہیں وہیں پولیس بھی احتیاط برت رہی ہے۔

Loading...