یو پی اردو اکیڈمی آئی اے ایس کے امتحان کے لیے اس سال بھی کرائے گی کوچنگ

میرٹھ۔ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند طلبہ کی مدد کے مقصد سے یو پی اردو اکیڈمی نے آئی اے ایس کوچنگ کی شروعات گزشتہ سال کی تھی۔

May 10, 2016 05:15 PM IST | Updated on: May 10, 2016 05:15 PM IST
یو پی اردو اکیڈمی آئی اے ایس کے امتحان کے لیے اس سال بھی کرائے گی کوچنگ

میرٹھ ۔ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند طلبہ کی مدد کے مقصد سے یو پی اردو اکیڈمی نے آئی اے ایس کوچنگ کی شروعات گزشتہ سال کی تھی۔ پہلے سال کے خوش آئند نتائج کے بعد اکیڈمی نے اس سال انتظامات اور سہولیات کو اور بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔ کوچنگ میں داخلہ امتحان کے لئے جہاں لکھنؤ کے علاوہ دہلی میں بھی سینٹر بنایا گیا ہے۔ وہیں سول سروس میں کوچنگ کی سہولیت کے ساتھ انجینرنگ سروسز کے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے بھی  کوچنگ کی شروعات کی جا رہی ہے۔

یو پی حکومت کے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے تعاون اور یو پی اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام کی جا  رہی ان کوششوں اور اسکیم کے تعلق سے یو پی اردو اکیڈمی کے چیئرمین نواز دیوبندی نے بتایا کہ اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کے پاس اعلیٰ ذہن اور قابلیت تو ہوتی ہے لیکن ان کی مناسب رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے وہ اعلی سرکاری نوکریوں میں نہ کے برابر ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جو اس کے اہل ہیں، ان کا انتخاب کر ان کو آئی اے ایس وغیرہ جیسے امتحانات کے لیے مفت میں کوچنگ دی جائے۔

Loading...

Loading...