یو پی ایس سی امتحان پاس کرنے والی الہ آباد کی سیرت فاطمہ کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد

گاؤں میں رہ کر یو پی ایس سی میں اپنی جگہ بنانے والی الہ آباد کی سیرت فاطمہ کو حکومتی اداروں اور سماجی تنظیموں کی طرف سے اعزاز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

May 06, 2018 02:05 PM IST | Updated on: May 06, 2018 02:05 PM IST
یو پی ایس سی امتحان پاس کرنے والی الہ آباد کی سیرت فاطمہ کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد

الہ آباد : گاؤں میں رہ کر یو پی ایس سی میں اپنی جگہ بنانے والی الہ آباد کی سیرت فاطمہ کو حکومتی اداروں اور سماجی تنظیموں کی طرف سے اعزاز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیرت فاطمہ سر کاری پرائمری اسکول میں معاون ٹیچر کی حیثیت سے کا م کر ہی ہیں ۔ محکمہ تعلیم نے سیرت فاطمہ کے سول سروس میں کامیابی پر تہنیتی جلسہ کا اہتمام کیا ۔

الہ آباد میں محکمہ تعلیم نے یو پی ایس میں 810 ویں رینک حاصل کرنے والی سیرت فاطمہ کے اعزاز میں تہنیتی جلسے اہتمام کیا ۔اس موقع پر سیرت فاطمہ کے علاوہ ان کے والدین اور شو ہر کو بھی اعزا ز سے نوازا گیا ۔سیرت فاطمہ کا کہنا ہے کہ اپنے ہی محکمہ کی جانب سے اس کا طرح کا اعزاز پا کر وہ بہت خوش ہیں۔

اس موقع پر محکمہ تعلیم کےکئی اعلیٰ افسران اور ٹیچروں نے سیرت فاطمہ کی کامیابی پر ان کو مبارک باد دی اور اپنی خوشی کاا ظہار کیا۔تقریب میں موجود افراد نے سیرت فاطمہ کی اس بات کی تعریف کی کہ نہوں نے ایک پسماندہ گاؤ ں میں رہ کر آئی اےایس جیسے امتحان کی تیاری کی اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئیں ۔ لوگوں نے نئی نسل کو سیرت فاطمہ سے سبق لینے کی بھی تلقین کی۔

مشتاق عامر کی رپورٹ

Loading...

Loading...