سسر نے بہو کے بیت الخلا میں لگوائے سی سی ٹی وی کیمرے، گندی نیت سے اس طرح اٹھا پردہ

اترپردیش کے سون بھدر ضلع کی رہنے والی ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے سسر پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے

Oct 30, 2018 06:06 PM IST | Updated on: Oct 30, 2018 06:24 PM IST
سسر نے بہو کے  بیت الخلا میں لگوائے سی سی ٹی وی کیمرے، گندی نیت سے اس طرح اٹھا پردہ

علامتی تصویر

ایک خاتون نے اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کی جو داستان سنائی ہے اسے سن کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے اور آپ کا یقین ہر رشتہ سے اٹھ جائے گا۔ متاثرہ کی آپ بیتی ہی کچھ ایسی ہے۔ دراصل ایک خاتون نے اپنے سسر پر استحصال کا الزام لگایا ہے۔ پورا  معاملہ تب سامنے آیا جب متاثرہ نے پولیس کا دروازہ کھٹکھٹایا اور کاروائی کا مطالبہ کیا۔

امر اجالا میں شائع ایک خبر کے مطابق مذکورہ معاملہ اترپردیش کے سون بھدر ضلع کا ہے۔ کوتوالی علاقہ کی رہنے والی ایک شادی شدہ عورت نے سسر پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ ساتھ ہی متاثرہ نے ایس پی سے کاروائی کی درخواست کی ہے۔ بہو کا الزام ہے کہ سسر نے بیت الخلا میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں۔ انسپیکٹر سی پی پانڈے نے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متاثرہ بہو کا الزام ہے کہ سسر اکثر وبیشتر اس کے ساتھ چھیڑخانی کرتے رہتے ہیں۔ 29 ستمبر کی رات تقریباََ 11 بجے وہ بیت الخلا میں گئی تھی اسی وقت سسر پہنچ گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی اور اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ استحصال کر چکے ہیں۔ صرف اتنا ہی نہیں اسی دن اس کو پتہ چلا کہ بیت الخلا میں بھی سسر نے سی سی ٹی وی کیمرے لگا رکھے ہیں۔ لیکن معاشرہ کے ڈر سے متاثرہ نے اس بات کی اطلاع کسی کو نہیں دی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے سسر کے خلاف جنسی استحصال اور مار پیٹ کی شکایت درج کرائی ہے۔ فی الحال پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Loading...

Loading...