چار ہزار اردو اساتذہ کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت ، یوپی حکومت کو دوماہ میں جوائننگ لیٹر دینے کا حکم

اترپردیش کے چار ہزار اردو اساتذہ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی کامیابی ملی ہے ۔الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ چار ہزار اردو ٹیچروں کو دو مہینے کے اندر جوائننگ لیٹر مہیا کرائے

Apr 12, 2018 06:57 PM IST | Updated on: Apr 12, 2018 08:58 PM IST
چار ہزار اردو اساتذہ کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت ، یوپی حکومت کو دوماہ میں جوائننگ لیٹر دینے کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ ۔ فائل فوٹو

الہ آباد : اترپردیش کے چار ہزار اردو اساتذہ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی کامیابی ملی ہے ۔الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ چار ہزار اردو ٹیچروں کو دو مہینے کے اندر جوائننگ لیٹر مہیا کرائے ۔ساتھ عدالت نے ریاستی حکومت کی اس بات کے لئے سخت تنبیہ کی کہ اس نے کس بنیاد پر اردو ٹیچروں کے جوائن کرنے پر روک لگائی تھی؟۔

واضح رہے کہ ریاست کی سابقہ سماج وادی پارٹی حکومت نے چار ہزار اردو ٹیچروں کی بھرتی کی تھی ۔لیکن یوگی حکومت نے اردو ٹیچروں کی جوائننگ پر زبانی روک لگا دی تھی۔الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر یو پی اردو معلم ایسو سی ایشن نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے سے اردو والوں کا عدلیہ پر یقین اور بھی پختہ ہوا ہے ۔

Loading...

Loading...