الہ آباد : بیرون ممالک بیٹھے شوہر نے وہاٹس ایپ پر آڈیو میسیج بھیج کر بیوی کو دی تین طلاق ، مقدمہ درج

تین طلاق کا معاملہ تھمنے کا نام لیتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ اب اترپردیش کے الہ آباد میں سات سمندر پار بیٹھے شوہر کے ذریعہ وہاٹس ایپ کے ذریعہ آڈیو میسیج بھیج کر طلاق دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Jan 11, 2018 08:21 PM IST | Updated on: Jan 11, 2018 08:21 PM IST
الہ آباد : بیرون ممالک بیٹھے شوہر نے وہاٹس ایپ پر آڈیو میسیج بھیج کر بیوی کو دی تین طلاق ، مقدمہ درج

الہ آباد : تین طلاق کا معاملہ تھمنے کا نام لیتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ اب اترپردیش کے الہ آباد میں سات سمندر پار بیٹھے شوہر کے ذریعہ وہاٹس ایپ کے ذریعہ آڈیو میسیج بھیج کر طلاق دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہی نہیں طلاق کا میسیج سن کر جب خاتون نے اپنے شوہر کو فون کیا تو شوہر نے فون پر بھی تین طلاق دیدی اور رشتہ توڑ لیا ۔ اس کے بعد متاثرہ خاتون نے اب شوہر کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

کریلی پولیس نے خاتون کی تحریر کی بنیاد پر شوہر کے خلاف گھریلو تشدد سمیت متعدد سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ کریلی تھانہ حلقہ کی رہنے والی متاثرہ لڑکی کی شادی آٹھ سال پہلے محمد عارف نام کے نوجوان سے ہوئی تھی ۔ عارف بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ نینی علاقہ میں رہتا تھا ، لیکن شادی کے کچھ دنوں بعد سے ہی عارف کا اپنی اہلیہ کے تئیں رویہ تبدیل ہوگیا تھا۔

اس نے کئی مرتبہ اپنی بیوی کو کم خوبصورت ہونے کا طعنہ بھی دیا تھا ، کچھ دنوں کے بعد شوہر عارف کی عمان میں ملازمت لگ گئی ، جہاں وہ نوکری کرنے کیلئے چلایا گیا ، اس کے بعد سے عارف کبھی کبھی ملک لوٹنے پر بیوی کو گھر بلاتا تھا ، لیکن گزشتہ ڈھائی سال سے عارف نے بیوی کو اخراجات کیلئے پیسے دینے بھی بند کردئے تھے۔

تاہم چند دنوں قبل عارف نے اپنی بیوی کو وہاٹس ایپ سے آڈیو میسیج بھیج کر طلاق دیدی ۔ آڈیو میسیج میں طلاق کی بات سن کر متاثرہ لڑکی نے شوہر کو فون کیا ، تو شوہر نے اس کو تین طلاق دیدی اور اپنا رشتہ ختم کرلیا ۔ متاثرہ لڑکی نے کریلی تھانہ میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس سے پہلے بھی عارف کی ایک شادی ہوئی تھی ، جسے طلاق دے کر اس سے دوسری شادی کی تھی ، اب بیرون ملک میں اس کا شوہر تیسری شادی کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Loading...

Loading...