نصیر الدین شاہ کے بیان پر انوپم کھیر کا طنز ، کہا : فوج پر پتھرپھینکنے سے زیادہ آزادی کہاں ملے گی ؟

فلم اداکار انوپم کھیر نے اداکار نصیرالدین شاہ کے بیان پر طنز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے ۔

Dec 23, 2018 08:33 AM IST | Updated on: Dec 23, 2018 08:33 AM IST
نصیر الدین شاہ کے بیان پر انوپم کھیر کا طنز ، کہا : فوج پر پتھرپھینکنے سے زیادہ آزادی کہاں ملے گی ؟

انوپم کھیر ۔ فائل فوٹو ۔

فلم اداکار انوپم کھیر نے اداکار نصیرالدین شاہ کے بیان پر طنز کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے ۔ وارانسی کے بابا وشوناتھ مندر میں درشن اور پوجا کرنے کے بعد انوپم کھیر نے میڈیا سے کہا کہ میں گزشتہ پانچ چھ مہینوں سے نیویارک میں ایک انگلش سیریز میں کام کررہا تھا ، ہندوستان لوٹا تو بابا کے درشن کی خواہش ہوئی اور یہاں آگیا ۔

وہیں انہوں نے نصیر الدین شاہ کے بیان پر ان کی ہی ایک فلم البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے کا نام لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسی کو کچھ بھی کہنے کی آزادی ہے ۔ آپ جو کہنا چاہیں کہہ سکتے ہیں ، جسے جو کہنا ہے وہ کہہ سکتا ہے۔ ہندوستان میں آپ فوج کو کچھ بھی بول سکتے ہیں ۔ ائیر چیف مارشل کو بھی بھلا برا کہتے ہیں اور فوج پر پتھراو کرسکتے ہیں ، تو اس سے زیادہ آزادی آپ کو کہیں نہیں ہے ۔

انہوں نے فلم ٹکٹ پر جی ایس ٹی کو کم کرنے پر خوشی ظاہر کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی سنیما کیلئے آج سب سے تاریخی دن ہے ۔ کیونکہ جن ٹکٹوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی تھا ، وہ 12 فیصد اور جن پر 28 فیصد تھا، انہیں 18 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس سے بڑی بات کیا ہوگی ۔

وہیں نصیر الدین شاہ کے ذریعہ اپنے بیٹے کی سیکورٹی پر اٹھائے سوالوں پر انوپم کھیر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ نصیر الدین شاہ نیشنل اسکول آف ڈراما میں میرے سینئر تھے اور ان کی ایک فلم آئی تھی البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے ۔

Loading...

Loading...