حزب المجاہدین دہشت گرد کی ماں نے کہا : " مار کر بیٹے کی لاش جانوروں کے سامنے ڈال ڈو " ۔

قمر کے بھائی نے کہا کہ "وہ اپنی اہلیہ اور بیٹے کو گھر پر چھوڑ کر بھاگ گیا تھا ۔ اب میں اس کو اپنا بھائی نہیں مانتا ، وہ غدار ہے ، اس کو مار دینا چاہئے ، ہم اس کی لاش کو گھر لانے کی اجازت نہیں دیں گے"۔

Sep 14, 2018 01:40 PM IST | Updated on: Sep 14, 2018 01:40 PM IST
حزب المجاہدین دہشت گرد کی ماں نے کہا :

علامتی تصویر

کانپور کے چکیری تھانہ علاقہ سے گرفتار حزب المجاہدین مشتبہ دہشت گرد قمر الزماں کی ماں کافی غمزدہ ہیں ۔ دہشت گرد بننے کی اطلاع ملتے ہی ماں نے کہا کہ حکومت کو اس کو گولی مار دینی چاہئے اور اس غدار کی لاش کو جانوروں کے سامنے ڈال دینا چاہئے ۔

جمعرات کی صبح قمر کی گرفتاری کے بعد آئی جی اے ٹی ایس اسیم ارون نے کئی خبروں کی کلیپنگس بھی شیئر کیں۔ انہوںنے کہا کہ اپریل 2018 میں اے کے 47 کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں قمر کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔

تصویر کی شناخت قمر کی ماں شاہیرہ خاتون نے کی تھی ۔ شاہیرہ نے کہا تھا کہ "ہاں وہ میرا بیٹا قمر ہے ۔ اگر وہ دہشت گرد بن گیا ہے ، تو حکومت کو اس کو مار دینا چاہئے ۔ وہ ملک کا دشمن ہے ۔ اس کی لاش جانوروں کے سامنے ڈال دینی چاہئے ۔ ایسا شخص زندہ نہیں رہنا چاہئے "۔

ادھر قمر کے بھائی نے کہا کہ "وہ اپنی اہلیہ اور بیٹے کو گھر پر چھوڑ کر بھاگ گیا تھا ۔ اب میں اس کو اپنا بھائی نہیں مانتا ، وہ غدار ہے ، اس کو مار دینا چاہئے ، ہم اس کی لاش کو گھر لانے کی اجازت نہیں دیں گے"۔

Loading...

Loading...