انسانیت شرمسار ، بلند شہر میں 7 اور 5 سال کی دو معصوم بہنوں کی آبروریزی

اترپردیش کے بلند شہر میں گھر کے باہر کھیل رہی سات سال اور پانچ سال کی دو معصوم بہنوں کو برگر کھلانے کے بہانے ایک درندے نے کھیت میں لے جاکر آبروریزی کی ۔

Aug 29, 2018 05:36 PM IST | Updated on: Aug 29, 2018 05:44 PM IST
انسانیت شرمسار ، بلند شہر میں 7 اور 5 سال کی دو معصوم بہنوں کی آبروریزی

علامتی تصویر

اترپردیش کے بلند شہر میں گھر کے باہر کھیل رہی سات سال اور پانچ سال کی دو معصوم بہنوں کو برگر کھلانے کے بہانے ایک درندے نے کھیت میں لے جاکر آبروریزی کی ۔ اس کے بعد درندہ دونوں معصوم بہنوں کو سنگین حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ لوگوں نے معاملہ میں گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف جم کر نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے متاثرہ بچیوں کو میڈیکل جانچ کیلئے ضلع خاتون اسپتال بھیج دیا ہے ۔

یہ واقعہ بلند شہر کے اگوتا علاقہ میں پیش آیا ۔ یہاں کچھ لوگوں نے جام لگاکر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔ معلوم ہوا کہ سات سال اور پانچ سال کی دو معصوم بہنیں منگل کو اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھیں ۔ اس دوران ایک بائیک سوار نوجوان آیا اور اس نے دونوں کو برگر کھلانے کے بہانے اپنے ساتھ بائیک پر بیٹھاکر لے گیا ۔ اس کے بعد اس نے کھیت میں جاکر دونوں معصوم بہنوں کی آبروریزی کی ۔

شام تک جب دونوں بچیاں گھر نہیں پہنچیں ، تو ان کی تلاش شروع کی گئی ۔ اس کے بعد ایک کھیت میں دونوں معصوم بہنیں سنگین حالت میں ملیں ۔ فوری طور پر دونوں کو ضلع خاتون اسپتال میں میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ۔ معاملہ کی اطلاع جیسے ہی گاوں والوں کو ملی تو بدھ کو مقامی لوگوں نے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے جام لگادیا۔

ادھر پولیس نے دو معصوم بہنوں کی آبروریزی کے معاملہ میں نامعلوم کے خلاف آبروریزی اور پاسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کی مانیں تو ملزم کا پتہ لگانے کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

Loading...

Loading...