فرخ آباد : آبروریزی کے بعد نابالغ لڑکی ہوئی حاملہ تو کروا دیا اسقاط حمل ، پھر ہوئی اجتماعی آبروریزی

والدین سے محروم نابالغ بچی کی بار بار آبروریزی کی گئی ۔ وہ حاملہ ہوئی تو اس کا اسقاط حمل کروایا گیا ۔ متاثرہ لڑکی کا استحصال نہیں پر بند نہیں ہوا ۔ اس کے ساتھ پھر اجتماعی آبروریزی کی گئی ۔

Nov 14, 2018 03:04 PM IST | Updated on: Nov 14, 2018 03:31 PM IST
فرخ آباد : آبروریزی کے بعد نابالغ لڑکی ہوئی حاملہ تو کروا دیا اسقاط حمل ، پھر ہوئی اجتماعی آبروریزی

علامتی تصویر

فرخ آباد میں خواتین کے تحفظ کو لے کر پولیس کتنی سنجیدہ ہے ،ا س کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ والدین سے محروم نابالغ بچی کی بار بار آبروریزی کی گئی ۔ وہ حاملہ ہوئی تو اس کا اسقاط حمل کروایا گیا ۔ متاثرہ لڑکی کا استحصال نہیں پر بند نہیں ہوا ۔ اس کے ساتھ پھر اجتماعی آبروریزی کی گئی ۔ جب اس کی شکایت پولیس سے کی گئی تو چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کرکے ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اب متاثرہ نے ایس پی سے انصاف کی فریاد کی ہے۔

یہ معاملہ تھانہ محمد آباد حلقہ کے ایک گاوں کا ہے ، جہاں 17 سال کی ایک نابالغ لڑکی کے والدین کی موت کے بعد گاوں کے لوگ اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگے ۔ اس کی دو چھوٹی بہنیں بھی ہیں۔ وہ اپنی دادی کے ساتھ رہتی ہیں۔ جب بھی وہ کھیتوں میں جاتی تو گاوں کے لڑکے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے تھے ۔ اس کے بعد ایک شادی شدہ شخص نے اس کی کئی مرتبہ آبروریزی کی ، جس کی وجہ سے وہ حاملہ ہوگئی ،لیکن ملزم کی بیوی نے اس کو میڈیکل اسٹور سے دوا منگوا کر کھلادی ، جس کی وجہ سے اس کا اسقاط حمل ہوگیا ۔

پھر بھی ملزم نہیں رکا ۔ 6 نومبر کو جب وہ گھر پر اکیلی تھی تبھی نرودھ پرتاپ ، بنٹی راٹھور ، بڑے لال پھلن اور ایک نامعلوم نوجوان نے باری باری اس کی آبروریزی کی ۔ جب متاثرہ نے اس کی شکایت تھانے میں کی تو حلقہ انچارج نے ایک ملزم کو پکڑ کر چھیڑ چھاڑ کے الزام میں جیل بھیج دیا ، لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، کنڈوم اور قوت بخش ادویات برآمد

اب کھلم کھلا گھوم رہے دیگر ملزمین اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ متاثرہ نے پریشان ہوکر ایس پی سے انصاف کی فریاد کی ہے۔ ایس پی نے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ اجتماعی آبروریزی کے واقعہ کو لے کر ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ معاملہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے۔ جانچ کی جارہی ہے ، اگر قصور وار پائے جاتے ہیں تو ملزمین کو جیل بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سیکس کریمنل کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی تھی ایتھیلیٹ ، بریک اپ کیا تو چکانی پڑ گئی یہ بڑی قیمت

 

 

Loading...