ہاپوڑ : اغو کے بعد بی اے کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی ، علاج کے دوران ہوئی موت

اترپردیش کے ہاپوڑ میں اغوا کرکے بی اے کی طالبہ کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ملزمین طالبہ کو سنگین حالت میں گنے کے کھیت میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔

Nov 11, 2018 12:50 PM IST | Updated on: Nov 11, 2018 01:30 PM IST
ہاپوڑ : اغو کے بعد بی اے کی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی ، علاج کے دوران ہوئی موت

علامتی تصویر

اترپردیش کے ہاپوڑ میں اغوا کرکے بی اے کی طالبہ کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ملزمین طالبہ کو سنگین حالت میں گنے کے کھیت میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ سنگین حالت میں طالبہ کو علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں علاج کی دوران اتوار کی صبح اس کی موت ہوگئی ۔

اس معاملہ میں متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے گاوں کے تین لوگوں پر اجتماعی آبروریزی کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ کے اہل خانہ کی تحریر پر پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس واقعہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق ہفتہ کی دوپہر 12 بجے کے بعد ان کی بیٹی کو گھر سے اغوا کرلیا گیا ۔ کافی تلاش کے بعد بھی شام تک طالبہ نہیں ملی ۔ شام کو ایک کسان نے بے ہوشی کی حالت میں گنے کے کھیت میں پڑے ہونے کی جانکاری دی ۔ موقع پر پہنچے اہل خانہ نے طالبہ کو سنگین حالت میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ، جہاں سے اس کو ہاپوڑ ریفر کردیا گیا ۔ لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

جبکہ ہاپوڑ پولیس اجتماعی آبروری کے واقعہ سے انکار کررہی ہے۔ کئی گھنٹوں تک معاملہ کو دبانے والی ہاپوڑ پولیس اب اہل خانہ کی تحریر کی بنیاد پر کارروائی کی بات کررہی ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : لڑکی نے 35 مرتبہ ٹھکرایا تھا پرپوزل ، سرپھرے عاشق نے چاقو سے 35 وار کرکے لے لی جان

 

Loading...