یو پی مدرسہ بورڈ امتحانات : امتحان سینٹر تو بنادیا گیا ، مگر نہ تو کالج انتظامیہ اور نہ ہی مدرسہ منتظمین کو ہی کوئی خبر

یو پی مدرسہ بورڈ اور انتظامیہ کے لئے بورڈ کے امتحانات محض رسم کی ادائیگی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

Apr 05, 2018 11:45 PM IST | Updated on: Apr 05, 2018 11:45 PM IST
یو پی مدرسہ بورڈ امتحانات : امتحان سینٹر تو بنادیا گیا ، مگر نہ تو کالج انتظامیہ اور نہ ہی مدرسہ منتظمین کو ہی کوئی خبر

فوٹو : نیوز 18 اردو ۔

میرٹھ :  یو پی مدرسہ بورڈ اور انتظامیہ کے لئے بورڈ کے امتحانات محض رسم کی ادائیگی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ وقتاً فوقتاً یہ حقیقت خود بورڈ اور انتظامیہ کی بدنظمی سے ثابت ہو رہی ہے ۔ مدرسہ بورڈ کے امتحانات کو لے کر بورڈ اور محکمہ اقلیتی فلاح کی لاپروائی کا عالم یہ ہے کی میرٹھ میں امتحان سنٹر قائم کیے گئے انٹر کالجوں کو ہی سنٹر بنائے جانے کی کوئی جانکاری اب تک نہیں ہے ۔

یو پی مدرسہ بورڈ کے امتحانات کا آغاز 16 اپریل سے ہونا ہے ۔ صرف میرٹھ ضلع میں پانچ ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات کے لئے 10 امتحان مراکز قائم کیے گئے ہیں ، جن میں دو سنٹر شہر کے فیض عام انٹر کالج اور بی اے وی انٹر کالج میں قائم کیے گئے ہیں ، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کی ان کالجوں میں سنٹر قائم کیے جانے کو لیکر کالج انتظامیہ کو اب تک کوئی آفیشل جانکاری فراہم نہیں کرائی گئی ہے ۔

یہی نہیں محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے شہر میں امتحان سنٹر قائم کیے جانے سے متعلق کوئی جانکاری مدرسہ منتظمین کو بھی نہیں دی گئی ہے ۔ مدرسوں کو امتحان سینٹروں سے متعلق جانکاری بھی طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ کو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد ملی ۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com