ملک کی سرحد کے نگہبانوں اور برادران وطن کیلئے مدارس کے 200 سے زائد طلبہ نے عطیہ کیا خون

ایک بار پھر مدارس اسلامیہ کے طلبہ نے اپنا خون دے کر یہ ثابت کردیاہے کہ سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے۔

Sep 28, 2018 09:13 PM IST | Updated on: Sep 29, 2018 12:34 PM IST
ملک کی سرحد کے نگہبانوں اور برادران وطن کیلئے مدارس کے 200 سے زائد طلبہ نے عطیہ کیا خون

ملک کی سرحد کے نگہبانوں اور برادران وطن کیلئے 200 سے زائد مدارس نے طلبہ نے عطیہ کیا خون

ایک بار پھر مدارس اسلامیہ کے طلبہ نے اپنا خون دے کر یہ ثابت کردیاہے کہ سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے۔ لکھنو میں ندوۃ العلوم اور دیگر مدارس کے 200 سے زیاہ طلبہ نے ملک کی سرحد کے نگہبانوں اور برادران وطن کے لئے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔ آج لکھنو کے بلرام پور اسپتال میں خون کا عطیہ پیش کرنے والے اہل ایمان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

خیال رہے کہ ابھی تک مختلف موقعوں پر مدارس اسلامیہ کے دو ہزار سے زیادہ طلبہ حب الوطنی اور پیام انسانیت کے لئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کرچکے ہیں۔ اہم اور خاص بات یہ ہے کہ مدارس اسلامیہ کے لوگ کہتے ہیں کہ اس ملک اور ملک میں رہنے والے لوگوں سے وہ اتنا پیار کرتے ہیں کہ ان کے لئے اپنی جان بھی قربان کرسکتے ہیں۔

طارق قمر کی رپورٹ

Loading...

Loading...