میرٹھ میں دو سگے بھائیوں نے چار سالوں تک اپنی ہی بہن کی آبروریزی کی ، گرفتار

اترپردیش کے میرٹھ میں ایک بہن نے اپنے دو سگے بھائیوں پر آبروریزی کا سنسنی خیز الزام لگا کر سب کو حیران کردیا ہے ۔

Oct 18, 2018 10:24 AM IST | Updated on: Oct 18, 2018 10:24 AM IST
میرٹھ میں دو سگے بھائیوں نے چار سالوں تک اپنی ہی بہن کی آبروریزی کی ، گرفتار

علامتی تصویر

اترپردیش کے میرٹھ میں ایک بہن نے اپنے دو سگے بھائیوں پر آبروریزی کا سنسنی خیز الزام لگا کر سب کو حیران کردیا ہے ۔ 12 ویں کلاس میں پڑھنے والی بہن کا الزام ہے کہ گزشتہ چار سالوں سے اس کے دونوں بھائی اس کی آبروریزی کرتے آرہے ہیں ۔ یہ دونوں کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں ۔ متاثرہ نے کسی طرح ملزم بھائیوں کی کرتوت موبائل میں قید کی اور مدد کیلئے ایک این جی او کے پاس جا پہنچی ، جہاں اس کو پولیس تک پہنچایا گیا ۔ پولیس نے دونوں ملزم بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

بتادیں کہ سول لائنس تھانہ علاقہ کے پانڈو نگر میں رہنے والی لڑکی نے بدھ کو اپنے دو بھائیوں پر چار سالوں تک زبرستی آبروریزی کرنے کا الزام عائد کرکے سب کو حیران کردیا ، جس کی وجہ س سب کا سر شرم سے جھک گیا اور انسانیت تار تار ہوگئی ۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کے دونوں بھائی ہی چار سالوں سے اس کے ساتھ یہ حیوانیت کرتے ہوئے آرہے ہیں ۔

Loading...

ایس پی سٹی رن وجے سنگھ کے مطابق لڑکی کی شکایت پر پولیس نے دونوں ملزم بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے اور لڑکی کی میڈیکل جانچ کرکے معاملہ کی تفتیش میں مصرف ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی کے 4 جوان معذور خاتون کا چار سالوں تک کرتے رہے ریپ ، ویڈیو کلپ بھی بنائی، مقدمہ درج

 

Loading...