اترپردیش : مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے بیک وقت اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ سے کی جائے گی ریکوری

مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سے بیک وقت اسکالر شپ حاصل کرنے والے اقلیتی فرقہ کے طلبہ و طالبات سے ریکوری کی جائے گی ۔

Jul 24, 2018 08:50 PM IST | Updated on: Jul 24, 2018 08:50 PM IST
اترپردیش : مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے بیک وقت اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ سے کی جائے گی ریکوری

 مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے بیک وقت اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ سے کی جائے گی ریکوری

الہ آباد : مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سے بیک وقت اسکالر شپ حاصل کرنے والے اقلیتی فرقہ کے طلبہ و طالبات سے ریکوری کی جائے گی ۔یو پی کے محکمہ اقلیتی فلاح و بہود کا کہنا ہے کہ ضابطے کے مطابق ایک ہی اسکیم کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومت سے اسکالر شپ حاصل نہیں کی جا سکتی ہے ۔

الہ آباد میں ایسے 70 طلبہ اور طالبات کو نشاندہی کی گئی ہے ، جنہوں نے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت سے بیک وقت اسکا لر شپ حاصل کی ہے ۔محکمہ کے کہناہے کہ جلد ہی ان طلبہ سے اسکالر شپ کی رقم واپس لینے کی کار روائی کی جائے گی ۔

Loading...

Loading...