شاملی : گھر سے اغوا کرکے خاتون کی اجتماعی آبروریزی ، دو نوجوان گرفتار

اترپردیش کے شاملی ضلع میں ایک خاتون کو اس کے گھر سے اغوا کر کے اس کی مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Sep 13, 2018 03:40 PM IST | Updated on: Sep 13, 2018 03:40 PM IST
شاملی : گھر سے اغوا کرکے خاتون کی اجتماعی آبروریزی ، دو نوجوان گرفتار

علامتی تصویر

اترپردیش کے شاملی ضلع میں ایک خاتون کو اس کے گھر سے اغوا کر کے اس کی مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ یہ واقعہ کیرانہ پولیس تھانہ کے ایک گاوں میں بدھ کو پیش آیا ۔

تھانہ انچارج بھگت سنگھ نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ نوجوانوں نے اس کو گھر سے اغوا کرلیا اور ایک ٹیوب ویل کے نزدیک لے جا کر اس کی آبروریزی کی ۔

Loading...

ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمین نے بھاگنے کی کوشش کی ، لیکن خاتون کے گھر والوں نے انہیں پکڑ لیا اور پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی ہے ۔ متاثرہ خاتون کو میڈیکل جانچ کیلے اسپتال لے جایا گیا ہے ۔

Loading...