اترپردیش : آن لائن پورٹل کی سست رفتاری کا شکار ہوا مدرسہ بورڈ امتحان فارم رجسٹریشن، انتظامیہ پریشان

گزشتہ دو سال سے اترپردیش پی مدرسہ بورڈ امتحانات کےفارم آن لائن بھرے جا رہے ہیں ۔2018 کے لئے بھی آن لائن فارم پورٹل کے ذریعہ داخل کیے جا رہے ہیں

Feb 07, 2018 10:50 PM IST | Updated on: Feb 07, 2018 10:50 PM IST
اترپردیش : آن لائن پورٹل کی سست رفتاری کا شکار ہوا مدرسہ بورڈ امتحان فارم رجسٹریشن، انتظامیہ پریشان

میرٹھ : گزشتہ دو سال سے اترپردیش پی مدرسہ بورڈ امتحانات کےفارم آن لائن بھرے جا رہے ہیں ۔2018 کے لئے بھی آن لائن فارم پورٹل کے ذریعہ داخل کیے جا رہے ہیں ، لیکن سال رواں پورٹل کی سست رفتاری فارم داخل کرنے میں مدرسہ منتظمین کے لئے پریشانی کی وجہ ثابت ہو رہی ہے۔

اترپردیش مدرسہ بورڈ امتحانات کےلئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 جنوری تھی ۔تاہم نئے پورٹل کے فارم فارمیٹ میں تکنیکی خامی کی وجہ سے فارم داخل کرنے میں پیش آ رہی پریشانی کو پیش نظر تاریخ میں 10 فروری تک توسیع کردی گئی ہے ، لیکن اس کے باوجود فارم داخل کرنےمیں پریشانی پیش آ رہی ہے ۔

مدرسہ منتظمین کے مطابق اب پورٹل کی سست رفتاری فارم داخل کرنےمیں پریشانی کی بڑی وجہ ثابت ہو رہی ہے ۔ پورٹل کی تکنیکی خامی کی شکایات کےباوجود مدرسہ بورڈ انتظامیہ نے فوری طور پراس خامی کو دورکرنے کی کوشش نہیں کی ۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com