داروغہ کو بھاری پڑی رنگین مزاجی ، قابل اعتراض تصویر وائرل ہونے پرہوئے معطل

اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ڈیوٹی پر گئے کوتوالی دیہات میں تعینات ایک داروغہ کے قدم ایک حسینہ کے ساتھ بہک گئے اور ان کی قابل اعتراض تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

Aug 24, 2016 10:19 PM IST | Updated on: Aug 24, 2016 10:19 PM IST
داروغہ کو بھاری پڑی رنگین مزاجی ، قابل اعتراض تصویر وائرل ہونے پرہوئے معطل

لکھنؤ / ہردوئی :  اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ڈیوٹی پر گئے کوتوالی دیہات میں تعینات ایک داروغہ کے قدم ایک حسینہ کے ساتھ بہک  گئے اور ان کی قابل اعتراض تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ جیسے ہی تصویر وائرل ہوئی اور اس کی معلومات حکام کو ہوئی ، تو خاکی پر کلنک کا ٹیکہ لگا نے والے کو تلاش کر کے ہردوئی ایس پی امیش کمار سنگھ نے معطل کر دیا ۔ خیال رہے کہ قبل ازیں بھی داروغہ کئی مرتبہ تنازع میں رہ چکے ہیں اور کئی مرتبہ معطل بھی ہوچکے ہیں ۔

منگل کو سیکورٹی ڈیوٹی پر لکھنؤ گئے کوتوالی دیہات میں تعینات داروغہ ہری شنکر سنگھ دوپہر چارباغ میں واقع فٹ اووربرج پر ایک نوجوان خاتون کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں گھوم رہے تھے ، اسی درمیان کسی نے داروغہ اور اس خاتون کی تصویر اپنے کیمرے میں قید کر لی ۔

Loading...

یہ تصاویر وہاٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر یہ معاملہ سینئر پولیس حکام کے نوٹس میں آیا ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ داروغہ نشے کی حالت میں تھا ۔ ہردوئی کے ایس پی امیش کمار سنگھ نے کوتوالی دیہات کے ایس ایس آئی  کو معطل کر دیا ۔ ہری شنکر سنگھ 2007 بیچ کے داروغہ ہیں ۔ جی آر پی لکھنؤ میں سپاہی اور دیوان رہ چکے ہیں ۔ وہ دو بار معطل  اور لائن حاضر بھی ہو چکے ہیں ۔ اس وقت دیہات کوتوالی میں ایس ایس آئی کے عہدے پر تعینات ہیں ۔

Loading...