اکھلیش یادو کے وزیر کے قافلہ کی گاڑی کی زد میں آکر ایک بچی کی دردناک موت

اتر پردیش حکومت کے کھیل کود اور آبکاری کے وزیر مملکت رام کرن آریہ کے قافلہ کی ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک بچی کی دردناک موت ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Jan 06, 2017 11:05 AM IST | Updated on: Jan 06, 2017 11:05 AM IST
اکھلیش یادو کے وزیر کے قافلہ کی گاڑی کی زد میں آکر ایک بچی کی دردناک موت

file photo

بستی: اتر پردیش حکومت کے کھیل کود اور آبکاری کے وزیر مملکت رام کرن آریہ کے قافلہ کی ایک گاڑی کی زد میں آکر ایک بچی کی دردناک موت ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے لال گنج تھانہ علاقہ کے پاكڑداڑ گاؤں کے نزدیک جمعرات کو وزیر رام کرن آریہ کا قافلہ گزر رہا تھا، قافلہ میں پیچھے چل رہی انووا گاڑی کی زد میں آنے سے 9 سالہ بچی کی دردناک موت ہو گئی۔

اہل خانہ کا الزام ہے کہ جب وزیر کا قافلہ گزر رہا تھا، اس میں ایک انووا گاڑی تھی، جس کی زد میں آنے سے بچی کی موت ہوگئی، مگروزیر کا قافلہ رکا نہیں۔ انووا کار قافلہ سے نکل کر تیزی سے آگے بڑھ گئی۔ وہیں مشتعل مقامی لوگوں نے وزیر رام كرن آریہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور روڈ جام كیا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی، لیکن پولیس ڈیڑھ گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچی۔

سی او پون گوتم کے مطابق مقامی لوگوں نے وزیر کے قافلہ سے حادثہ کا الزام لگایا ہے۔ گاڑی کا نمبر لوگوں نے نوٹ کرلیا ہے، جس کی جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Loading...

Loading...