سوتیلے باپ نے بیٹی کی آبروریزی کی ، ویڈیو بناکر وائرل کرنے کی دی دھمکی ، کیس درج

اترپردیش کے شاملی ضلع کے کاندھلہ شہر میں 16 سالہ لڑکی کی سوتیلے باپ اور اس کے رشتہ کے بھائی نے مبینہ طور پر آبروریزی کی ۔ انہوں نے اس حیوانیت کا ایک ویڈیو بھی بنایا ۔

Jan 07, 2019 01:34 PM IST | Updated on: Jan 07, 2019 01:34 PM IST
سوتیلے باپ نے بیٹی کی آبروریزی کی ، ویڈیو بناکر وائرل کرنے کی دی دھمکی ، کیس درج

علامتی تصویر ۔

اترپردیش کے شاملی ضلع کے کاندھلہ شہر میں 16 سالہ لڑکی کی سوتیلے باپ اور اس کے رشتہ کے بھائی نے مبینہ طور پر آبروریزی کی ۔ انہوں نے اس حیوانیت کا ایک ویڈیو بھی بنایا ۔ ایک افسر کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا اور پولیس نے متاثرہ کے سوتیلے باپ وسیم اور اس کے رشتہ دار تنویر کے خلاف مختلف دفعات اور پوسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔ دونوں ملزمین فی الحال فرار ہیں۔

متاثرہ کی ماں کے ذریعہ درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ملزمین نے اس کی بیٹی کی آبروریزی کی اور اس کا ایک ویڈیو بناکر اس کو خاموش رہنے کی دھمکی دی ۔ شکایت کنندہ نے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں وسیم سے دوسری شادی کی تھی ۔

افسر کے مطابق ملزمین کو گرفتار کرنے کیلئے تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ اس درمیان ایک دیگر واقعہ میں ٹرک ڈرائیور نے 16 سالہ لڑکی کا مبینہ طور پر جنسی استحصال کیا اور مخالفت کرنے پر اس کی پٹائی بھی کی ۔ یہ واقعہ شاملی ضلع میں پیش آیا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

Loading...

Loading...