یوپی مدرسہ بورڈ میں بد نظمی اپنے عروج پر، 2016 کی مارک شیٹوں کا ابھی تک نہیں ہوسکا ہے کریکشن

یوپی مدرسہ بورڈ کی طرف سےجاری ہونے والی مارک شیٹوں میں سنگین خامیوں کی شکایتیں سامنے آ رہی ہیں۔ ابھی تک 2016 کی مارک شیٹوں کا اصلاح نہیں ہوسکا ہے ۔

Jan 22, 2018 11:43 PM IST | Updated on: Jan 22, 2018 11:43 PM IST
یوپی مدرسہ بورڈ میں بد نظمی اپنے عروج پر، 2016 کی مارک شیٹوں کا ابھی تک نہیں ہوسکا ہے کریکشن

الہ آباد : یوپی مدرسہ بورڈ کی طرف سےجاری ہونے والی مارک شیٹوں میں سنگین خامیوں کی شکایتیں سامنے آ رہی ہیں۔ ابھی تک 2016 کی مارک شیٹوں کا اصلاح نہیں ہوسکا ہے ۔ دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ نےاس صورت حال سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ یو پی مدرسہ بورڈ کی طرف سےجاری ہونےوالی مارک شیٹوں میں سنگین خامیاں سامنے آ رہی ہیں۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری اعظم حامد کا کہنا ہےکہ مدرسہ بورڈ کی مارک شیٹوں میں غلط رول نمبر کا اندارج، ایک طالب علم کے نام دو دو مارک شیٹ کا اجرا اور مارک شیٹ میں پائی جانے والی دیگر خامیوں کے اصلاح میں تاخیر کی وجہ سے طلبا سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

اعظم حامد کے مطابق یو پی مدرسہ بورڈ کا تعلیمی سیشن تین ماہ سے زیادہ تا خیر سے چل رہا ہے۔ ایسے میں وقت پر امتحان نہ ہونے سے مدارس کے طلبہ کو سنگین دشواریوں کا سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ یو پی مدرسہ بورڈ نے اپنے نتائج کا اعلان تین ماہ کی تاخیرسے کیا ہے۔ اس کےعلاوہ مارک شیٹ میں خامیوں کی وجہ سے مدارس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Loading...

Loading...