دو بہنوں کا کیا اغوا ، اجتماعی آبروریزی کے بعد ایک کو کھیت میں چھوڑا ، دوسری لاپتہ

اترپردیش کے مظفر نگر میں ایک لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ لڑکی نے گاوں کے ہی چار نوجوانوں پر اجتماعی آبروریزی کا الزام عائد کرنے کے بعد اپنی چھوٹی بہن کے لاپتہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔

Dec 03, 2018 04:52 PM IST | Updated on: Dec 03, 2018 04:52 PM IST
دو بہنوں کا کیا اغوا ، اجتماعی آبروریزی کے بعد ایک کو کھیت میں چھوڑا ، دوسری لاپتہ

علامتی تصویر

اترپردیش کے مظفر نگر میں ایک لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ لڑکی نے گاوں کے ہی چار نوجوانوں پر اجتماعی آبروریزی کا الزام عائد کرنے کے بعد اپنی چھوٹی بہن کے لاپتہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ نے اس معاملہ میں انتظامیہ سے انصاف کی فریاد کی ہے ۔ وہیں پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ واقعہ بڈھانا کوتوالی علاقہ کے وگیانا گاوں میں پیش آیا ، جہاں لڑکی نے گاوں کے ہی چار نوجوانوں پر طمنچہ کی نوک پر اجتماعی آبروریزی کا الزام عائد کیا ہے اور اسی وقت سے متاثرہ کی ایک بہن بھی لاپتہ ہے ۔ الزام ہے کہ لڑکی کو ملزمین نے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ، جس کی وجہ سے متاثرہ نے واقعہ کے بارے میں کسی کو نہیں بتایا ۔ لیکن کئی دن گزر جانے کے بعد بھی جب متاثرہ کی بہن کا کچھ پتہ نہیں چلا تو اس نے 29 نومبر کو پوری واردات اہل خانہ کو بتائی ۔

Loading...

اس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے بڈھانا کوتوالی پہنچ کر ملزمین کے خلاف کارروائی کرنے اور اپنی بیٹی کی برآمدگی کی فریاد کی ۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ کھیت سے جانوروں کیلئے چارہ لانے گئی تھی ، جب ہم اپنے کھیت میں پہنچے تو میرے پیچھے چل رہی چھوٹی بہن اچانک غائب ہوگئی ، میں نے اپنی بہن کو آواز لگائی تو دو لوگ مجھے اٹھاکر کھیت میں لے گئے ۔ اس ک بعد انہوں نے میرے منہ میں کپڑے ٹھونس دئے اور طمنچہ کی نوک پر میری آبروریزی کی ۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمین نے دھمکی دی کہ اگر اس بارے میں اس نے کسی کو بتایا تو وہ میرے گھر والوں کو جان سے مار دیں گے ۔ واقعہ کے وقت سے میری بہن لاپتہ ہے ۔ متاثرہ اور اس کے اہل خانہ نے پولیس میں تحریر دے کر ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اگر لڑکی کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے تو ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ایس پی دیہات آلوک شرما نے کہا کہ ملزمین کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

Loading...