اتراکھنڈ میں ہریش راوت کے سامنے آیا ایک اور بڑا بحران، بحران دور کرنے کی کوششیں شروع

دہرادون۔ حال ہی میں بحران سے نکلی اتراکھنڈ کانگریس میں ایک بار پھر مخالفت کے سر سنائی دینے لگے ہیں۔

May 30, 2016 01:24 PM IST | Updated on: May 30, 2016 01:26 PM IST
اتراکھنڈ میں ہریش راوت کے سامنے آیا ایک اور بڑا بحران، بحران دور کرنے کی کوششیں شروع

دہرادون۔ حال ہی میں بحران سے نکلی اتراکھنڈ کانگریس میں ایک بار پھر مخالفت کے سر سنائی دینے لگے ہیں۔ اس بار مخالفت پارٹی کے سابق صوبائی صدر اور وزیر یشپال  آریہ کی جانب سے شروع ہوئی ہے۔ یشپال ان کی جگہ پر پردیپ ٹمٹا کو راجیہ سبھا کے لئے امیدوار کا اعلان کئے جانے سے ناراض ہیں۔

آریہ کو منانے کی کوششیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلی ہریش راوت نے اپنی کابینہ کے ایک وزیر کو آریہ کو دہرادون لانے کے لئے ہیلی کاپٹر سے اودھم سنگھ نگر بھیجا ہے۔

Loading...

ادھر، اسے لے کر بی جے پی نے کانگریس پر حملہ شروع کر دیا ہے۔ بی جے پی کے شاہنواز حسین نے کہا کہ ہریش راوت منمانی کرتے ہیں اور کسی کی نہیں سنتے، جو راہل کہتے ہیں وہی ہوتا ہے۔ اتراکھنڈ میں کانگریس کے کئی رہنما دکھی ہیں، کانگریس سنبھلنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

Loading...