ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، اتراکھنڈ میں صدر راج مسترد، کانگریس میں جم کر جشن

نینی تال۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ریاست میں صدر راج لگائے جانے کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

Apr 21, 2016 12:57 PM IST | Updated on: Apr 21, 2016 05:42 PM IST
ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، اتراکھنڈ میں صدر راج مسترد، کانگریس میں جم کر جشن

نینی تال۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ریاست میں صدر راج لگائے جانے کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔ نینی تال ہائی کورٹ میں آج سماعت کے دوران عدالت نے مرکز کو مسلسل دوسرے دن پھٹکار لگائی۔ اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے مرکز سے کہا کہ وہ عدالت سے کھلواڑ نہیں کر سکتا۔ فیصلے کے بعد ہی ہریش راوت کے گھر کے باہر جشن شروع ہو گیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے یہ بھی کہا کہ ایک ہفتے تک وہ ریاست میں صدر راج ہٹائے۔ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ ہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے کہا کہ وہ اس بات سے ناخوش ہے کہ حکومت ہند اس طرح برتاؤ کر رہی ہے اور صاف نہیں کر رہی ہے کہ وہ صدر راج ہٹانے کی کارروائی ملتوی کر سکتی ہے یا نہیں۔ عدالت کے ان تبصروں سے کانگریسی خیمے میں جشن کا ماحول ہے۔

بتا دیں کہ اتراکھنڈ میں صدر راج کے معاملے پر کل ہی مرکز کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے سخت پھٹکار لگائی تھی۔ کورٹ نے مرکز کی دلیلوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ دراصل مرکز نے دلیل دی تھی کہ اگر صدر نے اپنی صوابدید سے کہیں صدر راج لگایا ہے تو پھر اس میں کورٹ دخل نہیں دے سکتا۔ اس پر ہائی کورٹ نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، صدر بھی غلط ہو سکتے ہیں اور ان کے فیصلے پر بھی سوال اٹھ سکتے ہیں۔

Loading...