اتراکھنڈ بحران: ہائی کورٹ کی وارننگ، منمانی بند کرے مرکزی حکومت

نینی تال۔ اتراکھنڈ بحران پر آج سماعت کے دوران نینی تال ہائی کورٹ نے سخت رخ اپنایا۔

Apr 07, 2016 02:28 PM IST | Updated on: Apr 07, 2016 02:28 PM IST
اتراکھنڈ بحران: ہائی کورٹ کی وارننگ، منمانی بند کرے مرکزی حکومت

نینی تال۔ اتراکھنڈ بحران پر آج سماعت کے دوران نینی تال ہائی کورٹ نے سخت رخ اپنایا۔ اس دوران ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو نصیحت دے ڈالی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ مرکز اپنی منمانی بند کرے۔ ساتھ ہی عدالت نے مرکز سے 12 اپریل تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے 18 اپریل کو سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔

ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس معاملے میں اب منمانی بند کر دینی چاہئے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم درخواست گزار کے مفادات کی حفاظت کریں گے۔ ہم دفعہ 356 ہٹا بھی سکتے ہیں۔ مرکز کی جانب سے اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے ایک بار پھر نظر ثانی جواب کو جمع کرنے کے لئے ہائی کورٹ سے دو ہفتے کا وقت مانگا۔

Loading...

ہریش راوت کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے ان کی اس مانگ کی سختی سے مخالفت کی۔ دونوں فریقوں کی بحث سننے کے بعد ہائی کورٹ نے 18 اپریل تک سماعت ملتوی کر دی۔ دونوں فریقوں کو سننے کے بعد عدالت نے 12 اپریل تک مرکز سے جواب مانگا۔

Loading...