انل کمبلے چاہیں تو ویسٹ انڈیز کے دورے تک بنے رہیں گے کوچ

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) موجودہ کوچ انیل کمبلے کو چیمپئنز ٹرافی کے بعد فورا ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے ٹیم انڈیا کے کوچ کے عہدے پر برقرار رکھ سکتا ہے

Jun 12, 2017 11:54 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 11:54 PM IST
انل کمبلے چاہیں تو ویسٹ انڈیز کے دورے تک بنے رہیں گے کوچ

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) موجودہ کوچ انیل کمبلے کو چیمپئنز ٹرافی کے بعد فورا ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے ٹیم انڈیا کے کوچ کے عہدے پر برقرار رکھ سکتا ہے۔

کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی اگر چیمپئنز ٹرافی ختم ہونے تک نیا کوچ کا انتخاب نہیں کر پاتی ہے تو کمبلے کا معاہدہ بڑھا دیا جائے گا۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے یہ فیصلہ بی سی سی آئی کے سکریٹری امیتابھ چودھری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راہل چودھری کے ساتھ پیر کو بات چیت کرنے کے بعد کیا ہے۔

ٹیم انڈیا کا ویسٹ انڈیز دورہ 23 جون سے شروع ہونا ہے اور ہندوستان کو اس دورے میں پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی -20 کھیلنا ہے۔

Loading...

Loading...