بہرائچ : فساد کرنے والوں کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت ہوگی کارروائی ، آئی جی کا متاثرہ علاقہ کا دورہ

اترپردیش میں بہرائچ کے فخرپور علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران کل رات ہوئے تشدد میں شامل شرارتی عناصر کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

Oct 14, 2016 06:44 PM IST | Updated on: Oct 14, 2016 06:44 PM IST
بہرائچ : فساد کرنے والوں کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت ہوگی کارروائی ، آئی جی کا متاثرہ علاقہ کا دورہ

بہرائچ : اترپردیش میں بہرائچ کے فخرپور علاقے میں درگا مورتی وسرجن کے دوران کل رات ہوئے تشدد میں شامل شرارتی عناصر کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔ پولیس نے آج فساد میں شامل لوگو ں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ گورکھپور کے آئی جی موہت اگروال نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کی۔ بعد میں انہوں نے آتش زنی اور پتھراؤ میں شامل لوگو ں پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی منشا ظاہر کی۔

خیال رہے کہ فخر پور کے تیترہا گاؤں میں کل رات مورتی وسرجن جلوس میں دو فرقوں کے درمیان ہوئے تنازعہ میں جم کر پتھراؤ ہوا تھا جس کے بعد فسادیوں نے 30 سے زائد گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا تھا۔ اس آتش زنی میں ایک چھ سال کی بچی کی جل کر موت ہوگئی تھی۔واقعہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ ابھے و پولیس سپرنٹنڈنٹ سالک رام ورما پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے تھے اورفائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے آگ پر قابو پایا گیا تھا۔

Loading...

Loading...