وراٹ اور انوشکا اس شہر میں کر سکتے ہیں منگنی، شامل ہوں گے امیتابھ بھی

نئی دہلی۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما جلد ہی منگنی کرنے والے ہیں۔

Dec 29, 2016 02:59 PM IST | Updated on: Dec 29, 2016 03:00 PM IST
وراٹ اور انوشکا اس شہر میں کر سکتے ہیں منگنی، شامل ہوں گے امیتابھ بھی

نئی دہلی۔ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما جلد ہی منگنی کرنے والے ہیں۔ منگنی کی یہ خاص تقریب اتراکھنڈ کے رشی کیش میں ہوگی۔ خبروں کی مانیں تو اس میں بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن سمیت کئی فلمی ہستیاں شامل ہو سکتی ہیں۔ بتا دیں کہ وراٹ اور انوشکا گزشتہ کئی سالوں سے ڈیٹ کر رہے ہیں۔ آغاز میں تو دونوں اس خبر کی تردید کرتے رہے، لیکن اکثر اب ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

نئے سال میں ہوگی منگنی

Loading...

وراٹ کوہلی اور انوشکا رشی کیش سے 17 کلومیٹر دور نریندرنگر واقع ہوٹل آنندا میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ ایک اخبار کی مانیں تو منگنی میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ہریش راوت بھی یکم جنوری کو یہاں پہنچیں گے۔ چرچا یہ بھی ہے کہ وراٹ اور انوشکا کی منگنی کی رسم نئے سال میں ہوگی۔ فی الحال، دونوں کے اہل خانہ کے ہوٹل میں پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری طرف، انوشکا نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک مور کو دانا کھلاتے نظر آ رہی ہیں۔

Loading...