اترپردیش: شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، گولی لگنے سے دولہے کی موت

لکھیم پور کھیری کے نیمگاوں تھانہ علاقہ میں پیر کے روز شادی کے دوران ہنسی خوشی کا ماحول اچانک ماتم میں بدل گیا۔

May 01, 2018 11:31 AM IST | Updated on: May 01, 2018 12:24 PM IST
اترپردیش: شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، گولی لگنے سے دولہے کی موت

دولہے کو لگی گولی

لکھنئو۔ لکھیم پور کھیری کے نیمگاوں تھانہ علاقہ میں پیر کے روز ایک بڑا حادثہ ہو گیا۔ شادی کے دوران ہنسی خوشی کا ماحول اچانک ماتم میں بدل گیا۔ رام پور چھتیہرا گاؤں میں دواراچار کے دوران اچانک ایک گولی دولہے کے سینے میں جا لگی اور اس کی موت ہو گئی۔ دولہے کی موت کے بعد باراتی بھاگ کھڑے ہوئے اور شادی کی خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔

دولہے کی موت کا ایک لائیو ویڈیو سامنے آیا ہے، جہاں دواراچار کے دوران وہاں کھڑا ایک شخص اپنی لائسنسی ریوالور میں گولی لوڈ کرتا نظر آ رہا ہے۔ اسی دوران امق نامی شخص کے ریوالور سے نکلی ایک گولی دولہے کے سینے میں جا لگی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔  واقعہ کے بعد ملزم نوجوان اس جگہ سے فرار بتایا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ کھیری ضلع کے نیمگاوں پولیس اسٹیشن کے علاقے رام پور میں پیش آیا۔ بارات سیتاپور ضلع کے مہولی کوتوالی علاقہ کے گاوں حاجی پور آئی تھی۔  رام پور گاؤں کے روندر ورما کی بیٹی کی شادی حاجی پور کے سنیل ورما کے ساتھ طے ہوئی تھی۔ اتوار کی رات مقتول دولہا سنیل بارات لے کر پہنچا تھا جہاں اس کے کئی دوست نشہ میں دھت ہو کر فائرنگ کر رہے تھے۔

گولی سے زخمی دولہے کو آنا فانا میں لوگوں نے اسپتال پہنچایا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ڈاکٹروں نے دولہے کو مردہ قرار دے دیا۔ معاملہ کی فی الحال جانچ جاری ہے۔

Loading...

Loading...