مولوی کی بیوی نے دی دھمکی ، کلین شیو رہو، نہیں تو کر لوں گی خودکشی

میرٹھ کے رہنے والے 36 سالہ مولوی ارشد بدرالدین کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیو کروا لیں، نہیں تو وہ خودکشی کر لیں گی۔ ارشد کا الزام ہے کہ ان کی اہلیہ اسمارٹ فون کا استعمال کسی غیر مرد سے بات چیت کرنے کے لیے کرتی ہیں۔

Jul 18, 2016 06:28 PM IST | Updated on: Jul 18, 2016 06:28 PM IST
مولوی کی بیوی نے دی دھمکی ، کلین شیو رہو، نہیں تو کر لوں گی خودکشی

میرٹھ میں اپنی نوعیت کا منفرد معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک مولوی اپنی اہلیہ سے بے حد پریشان ہیں۔ متاثرہ مولوی نے اس کی شکایت ضلع کے ڈی ایم سے بھی کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پورا معاملہ داڑھی رکھنے اور کٹوانے کو لے کر ہے۔ جہاں اہلیہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ اور سلمان کی طرح کلین شیو رہو، ورنہ میں خودکشی کر لوں گی۔

میرٹھ کے رہنے والے 36 سالہ مولوی ارشد بدرالدین کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیو کروا لیں، نہیں تو وہ خودکشی کر لیں گی۔ ارشد کا الزام ہے کہ ان کی اہلیہ اسمارٹ فون کا استعمال کسی غیر مرد سے بات چیت کرنے کے لیے کرتی ہیں۔

وہیں ارشد کو ڈر ہے کہ اگر ان کی بیوی نے کوئی نامناسب قدم اٹھالیا ، تو وہ پھنس سکتے ہیں۔ ارشد نے ڈی ایم کو اس بابت ایک شکایت نامہ بھیجا ہے ۔ اپنے شکایت نامہ میں ارشد نے لکھا ہے کہ 'میں پیشے سے ایک امام ہوں، اسلام کا سچا حامی ہوں، میں نے 2001 میں پلكھوا کی سهانا سے نکاح کیا تھا۔ شادی کے فورا بعد وہ مجھ سے میری داڑھی کٹوانے کا مطالبہ کرنے لگیں '۔

مولوی ارشد کے مطابق 'میں نے انہیں سمجھانے کی بہت کوشش کی، لیکن وہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں ۔ ہمارے 4 بچے ہیں، اس کے بعد بھی ان کی اس طرح کی مانگیں جاری ہیں۔ جب کچھ دن پہلے میں نے انہیں ڈانٹا تو وہ رونے لگیں اور انہوں نے بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

Loading...

ادھر ضلع مجسٹریٹ دنیش چندر کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کے لئے ارشد کے خط کی ایک کاپی ایس ایس پی کو بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Loading...