سوتن کے ساتھ رہنے پر خاتون نے شوہر کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ ڈالا

بیوی نے یونس کو نشیلی اشیا کھلاکر بیہوش کر دیا۔ پھر چاقو سے حملہ کرکے اپنے شوہر کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ دیا۔

Aug 02, 2018 02:44 PM IST | Updated on: Aug 02, 2018 02:45 PM IST
سوتن کے ساتھ رہنے پر خاتون نے شوہر کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ ڈالا

گرفتار سیدی : پولیس کی حراست میں۔ نیوز 18

یوپی کے مظفر نگر میں بیوی نے اپنے شوہر کی حرکتوں سے پریشان ہو کر شوہر کے پرائیویٹ پارٹ پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ شوہر کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ زخمی شوہر کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔وہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔ الزام ہے کہ زخمی شوہر نے دوسری شادی کر لی تھی اور پہلی بیوی کو پریشان کرتا تھا اور خرچ بھی نہیں دیتا تھا۔ روز روز کے جھگڑے سے تنگ آکر بیوی نے اس واقعے کو انجام دیا کہ شوہر کا پرائویٹ پارٹ کاٹ دیا۔

معاملہ نگر کوتوالی علاقے کے مملانا روڈ کا ہے۔ یہاں یونس اپنی بیوی سیدہ کے ساتھ کرائے پر رہتا ہے۔ یونس کا بدھ کو اپنی بیوی سے کسی بات کو لیکر جھگڑا ہو گیا۔اس کے بعد بیوی نے یونس کو نشیلی اشیا کھلاکر بیہوش کر دیا۔ پھر چاقو سے حملہ کرکے اپنے شوہر کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ ڈالا۔زخمی یونس کو محلے والوں کی مدد سے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔

Loading...

وہیں زخمی شوہر یونس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کبھی اس سے 30 ہزار روپئے مانگتی تھی تو کبھی 20 ہزار روپئے کی مانگ کرتی تھی۔ جب وہ ایسا نہیں کر سکا تو اس نے حملہ کر دیا۔ وہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم بیوی سیدہ کو چاقو سمیت کو حراست میں لے لیا۔ایس پی ستی اوم ویر سنگھ نے بتایا کہ یونس نے اپنی پہلی بیوی سیدہ کے ہوتے ہوئے سال بھر پہلے شائستہ سے دوسری شادی کر لی تھی۔ سیدہ کی چار لڑکیاں بھی ہیں۔ الزام ہے کہ اسی سے پریشان ہوکر اس کی بیوی نے اس واقعے کو انجام دے دیا۔ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور چاقو بھی بر آمد کر لیا گیا ہے معاملے کی جانچ کی جاری ہے۔

Loading...