شازیہ نے اپنے شوہرعباس کو لکھا خط ، کاغذ پرتین طلاق دیکر بھتیجے کے ساتھ ہوئی فرار

پولیس نے بتایا کہ تین بچوں کی ماں شازیہ نے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر طلاق طلاق طلاق لکھ کر اپنے شوہر عباس کو طلاق دے دیا۔

Aug 20, 2018 09:08 AM IST | Updated on: Aug 20, 2018 10:54 AM IST
شازیہ نے اپنے شوہرعباس کو لکھا خط ، کاغذ پرتین طلاق دیکر بھتیجے کے ساتھ ہوئی فرار

علامتی تصویر

تین طلاق کو لیکر تناز ع کے درمیان ہریانہ کی ایک خاتون نے اپنے شوہر کو تین طلاق دیکر عاشق کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی۔ پولیس نے سنیچر کو بتایا کہ تین بچوں کی ماں شازیہ نے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر طلاق طلاق طلاق لکھ  کر اپنے شوہر عباس کو طلاق دے دیا۔

انہیڑی گاؤں کی رہنے والی خاتون جس کے ساتھ فرار ہوئی وہ عاشق اس کا بھتیجا بتایا جا رہا ہے۔ فوری تین طلاق دینے کا استعمال کچھ مسلم مرد خواتین کو طلاق دینے کیلئے کرتے ہیں۔

ایک تاریخی فیصلہ میں سپریم کورٹ نے مسلموں میں فوری تین طلاق کے عمل کو غلط ، اور غیر قانونی ٹھہرایا ہے۔

Loading...

حکومت اس کے بعد ایک بل لیکر آئی جس میں تین طلاق کو جرم کے زمرہ میں لایا گیا ہے۔ یہ بل لوک سبھا میں منظور ہو چکا ہے ۔ حالانکہ بل کےترمیم شدہ متن  پر راجیہ سبھا میں غورو خوض کیا جانا باقی ہے۔

واضح ہو کہ شازیہ نے اپنے شوہر کو لکھے خط میں کہا ، " میں اپنی مرضی سےآپ کو طلاق دے رہی ہوں۔ میں یہ گھر اس لئے چھوڑ رہی ہوں کیونکہ جب سے ہماری شادی ہوئی ہے آ پ نے مجھے ٹارچر ہی کیا ہے۔ آپ شراب کے نشے میں مجھے پیٹتے ہیں۔ اس لئے میں طلاق لے رہی ہوں"۔ اس نے کہا کہ وہ کسی کے کہنے میں آکر ایسا نہیں کر رہی ہے۔ شازیہ نے لکھا، 'کوئی بھی اس کیلئے ذمہ دار نہیں ہے"۔

پولیس نے بتایا کہ وہ اپنے بھتیجے کے ساتھ فرار ہو گئی ہے جو غیر شادی شدہ ہے۔

Loading...