یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا "سال 2019 تک 1.25 لاکھ سپاہیوں کے تقرری کا عمل پورا ہوجائے گا"۔

اتر پردیش کے وزیراعلی نے کہا کہ حکومت ریاست کی عوام کوپولیس کی بہترسہولیات دینے کے ساتھ ساتھ پولیس سپاہیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدام کررہے ہیں اوراس کے لئے وہ پرعزم ہیں۔

Oct 21, 2018 07:04 PM IST | Updated on: Oct 21, 2018 07:04 PM IST
یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

لکھنو: آئندہ سال کے اختتام تک تقریباً سوا لاکھ سپاہیوں کے تقرری کےعمل کو پورا کرنے کا بھروسہ دلاتے ہوئے اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کوکہا کہ حکومت ریاست کی عوام کوپولیس کی بہتر سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ پولیس سپاہیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں اوراس کے لئے وہ پرعزم ہیں۔

انہوں نے یہاں پولیس لائن میں منعقد ایک پروگرام میں ڈیوٹی کے دوران اپنے جانوں کی قربانی دینے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ان کے مفاد میں سبھی ضروری اقدام اٹھا رہی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت پولیس اہلکار کی کمی کو دور کرنے اور کام کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے تقرریوں میں تیزی لانے کے ضمن میں کام کر رہی ہے۔ سال 2019 کے آخر تک سپاہیوں کی پوسٹ پر تقریبا 1.25 لاکھ سپاہیوں کی تقرری ہونے سے محکمہ پولیس میں سپاہیوں کی کمی تقریبا ختم ہوجائے گی۔ اس کا سیدھا فائدہ عام عوام کو ہوگا کیونکہ تب لوگوں کو بہتر پولیس کی سہولیت دی جائے گی۔ ساتھ ہی، پولیس اہلکاروں کو چھٹیاں لینے میں موجودہ مسائل سے بھی نجات ملے گی۔ 

Loading...

انہوں نے کہا کہ سال 2018 میں اعلان شدہ نتائج کے مطابق 29303 پولیس سپاہی تربیت یافتہ ہیں جن میں 5341 خاتون سپاہی،20134 مرد سپاہی اور 3828 پی اے سی کو جوان بھی ہیں۔اس کے علاوہ 42000 پولیس اہلکارکی تقرری کا عمل جاری ہے۔ اس میں اورتیزی لانے کے لئے اگلے مرحلے میں 51216 پولیس اہلکارکی تقرری کی جائے گی۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملازمت کےدوران بھی وقت وقت پرٹریننگ کی سہولت کا انتظام کیا جا سکے گا۔ پولیس اہلکاربھی اپنے اہل خانہ کی بہتردیکھ بھال کے لئے وقت نکال سکیں گے اوروہ کسی بھی تناوکے بغیرکام کرسکیں گے۔ پولیس اہلکاروں کے حوصلے کو بڑھانے کے لئے اوران کو بہترماحول کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت نے پولیس اہلکاروں کو پرموشن دیا ہے اوراسی کڑی میں سال 2017 میں 9892 پولیس اہلکار کو اور سال 2018 میں کل 37575 پولیس اہلکار کو پروموشن دیا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

وزیر اعلی نے بتایا کہ موجودہ وقت میں ریاست میں صرف 5973 سپاہیوں کو تربیت دینے کے لئے تنظیمی ڈھانچہ دستیاب ہے۔ اس اہلیت کو دوگنا کرنے کے لئے حکومت پیسے کا انتظام کر کے اس کی صلاحیت میں اضافہ کے ساتھ سہولیات میں اضافہ کرائے گی۔ تربیت گاہوں کو مزید فروغ دینے کے لئے مرکز اوردیگر ریاستوں میں موجود تربیت گاہوں سے بھی تعاون لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:            وزیراعلیٰ یوگی نے کہا "ہمیں رام مندرتعمیرکی تیاریاں شروع کرنی چاہئے"۔

یہ بھی پڑھیں:    لکھنو شوٹ آوٹ: بی جے پی ممبران اسمبلی نے یوگی حکومت کے خلاف کھولا محاذ!۔

یہ بھی پڑھیں:          پولیس کے ذریعہ معذور سمیت تین مسلم نوجوانوں کے فرضی مڈبھیڑ گرفتاری سے مسلمانوں میں اشتعال

Loading...