یوگی حکومت میں اب تک کا سب سے بڑا انتظامی ردوبدل ، 84 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

یوگی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں اب تک کا سب سے بڑا انتظامی ردوبدل کیا ہے۔ یوپی حکومت نے 84 آئی اے ایس افسروں کا ٹرانسفر کر دیا ہے۔

Apr 26, 2017 09:47 PM IST | Updated on: Apr 26, 2017 09:47 PM IST
یوگی حکومت میں اب تک کا سب سے بڑا انتظامی ردوبدل ، 84 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ

یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

لکھنو : یوگی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں اب تک کا سب سے بڑا انتظامی ردوبدل کیا ہے۔ یوپی حکومت نے 84 آئی اے ایس افسروں کا ٹرانسفر کر دیا ہے۔ کئی اضلاع کے ڈی ایم کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 9 پی سی ایس افسران کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں ریاستی حکومت نے ڈی جی پی جاويد احمد کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ پر سلكھان سنگھ کو یہ ذمہ داری سونپی تھی۔ گزشتہ جمعہ کو ہی حکومت نے 12 پی سی ایس افسران کا تبادلہ کیا تھا۔

Loading...

Loading...