حکومت کی اس اسکیم سے ہر مہینے کما سکتے ہیں 50 ہزار روپئے، جانیں طریقہ

اگر آپ حکومت کی مدرا یوجنا کے تحت مینوفیکچرنگ یونٹ کھولتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو صرف 4 لاکھ روپے خرچ کرنے ہوں گے

Jan 15, 2019 11:51 AM IST | Updated on: Jan 15, 2019 11:52 AM IST
حکومت کی اس اسکیم سے ہر مہینے کما سکتے ہیں 50 ہزار روپئے، جانیں طریقہ

علامتی تصویر

اگر آپ بہت کم سرمایہ کاری میں اچھا منافع بخش کوئی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو حکومت کی ایک ایسی اسکیم کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس میں آپ ہر ماہ 50 ہزار روپے تک کما سکتے ہیں۔ یہ اسکیم مینوفیکچرنگ یونٹ کھولنے سے متعلق ہے۔ حکومت آپ کو بہت کم قیمت میں مینوفیکچرنگ یونٹ کھولنے کا موقع دے رہی ہے۔

بتا دیں کہ دودھ کی پروسیسنگ کے لئے ایک مینوفیکچرنگ یونٹ کھولنے میں تقریبا 16 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔ ایک مینوفیکچرنگ یونٹ کو لگانے کے لئے تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ روپے مشین، 4 لاکھ روپئے کا خام مٹیریل، 6 سے ساڑھے 6 لاکھ کا خرچ ٹرانسپورٹ اور سیلری خرچ کرنے ہوں گے۔ ایسے میں اس کے لئے بڑے سرمایہ کی ضرورت پڑے گی۔

Loading...

لیکن اگر آپ حکومت کی مدرا یوجنا کے تحت مینوفیکچرنگ یونٹ کھولتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو صرف 4 لاکھ روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ باقی خرچ سرکار مدرا یوجنا کے تحت ٹرم کیپٹل لون اور ورکنگ کیپٹل لون کی شکل میں دے گی۔ یونٹ شروع ہونے کے بعد آپ ان اخراجات کے سود کو بھر سکتے ہیں۔

اگر آپ ہر دن 500 لیٹر دودھ کی پروسیسنگ کرتے ہیں تو اس سے سالانہ 82 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ حالانکہ 74 لاکھ روپے آپ کے پروڈکشن اخراجات میں خرچ ہو جائیں گے۔ اس طرح آپ کے پاس 8 لاکھ بچیں گے۔ اگر اس سے 25 فیصد ٹیکس کاٹ دیا جائے تو آپ کے پاس 6 لاکھ بچیں گے۔ یعنی آپ ہر ماہ 50 ہزار روپئے کی کمائی کریں گے۔

Loading...